|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2021

تربت:  بلو چستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کل رات قریب 3 بجے نا معلوم سمت سے تحصیل تمپ کے گاؤں نظرآباد کے گنجان آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کرنے کی مذمت کی ۔

، بی این پی کیچ کے ترجمان نے اس غیر انسانی عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ بلوچ عوام سخت ذہنی دباؤ میں ہے نان شبینہ سے محتاج کسمپری کی شکار عوام کو سکون کی نیند بھی نصیب نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کی بی این پی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے ذمہ داروں کو فی الفور سزا دی جائے۔