|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2021

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں 2گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، 3افراد جاںبحق جبکہ 2خواتین سمیت 15زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے قریب بینجہ کے مقام پر وڈھ سے آنے ویگن اور پک اپ گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد شاہ محمد ولد خان محمد سکنہ لورالائی ، سبزل علی لانگو سکنہ منگچر اور ثانیہ ولد محمود وارث سکنہ قلات جاںبحق جبکہ خواتین عزیز بخت زوجہ محمد وارث ، بی بی بشرا ولد نور محمد سمیت 15افراد اسد اللہ ولد غلام فاروق سکنہ کوئٹہ۔

محمد اسلم ولد عبدالغفور سکنہ وڈھ ، مشتاق علی ولد محمد حسن سکنہ صوابی ، اورنگ زیب ولد خدابخش سکنہ قلات ، عبدالخالق ولد کمال خان مری سکنہ کوئٹہ ، شاہ زیب ولد محمد وارث لانگو سکنہ قلات ، عزت ولد عید محمد سکنہ قلات ، محمد میر ولد عبدالنبی سکنہ کانک مستونگ ، ملا مراد لانگو سکنہ منگچر ، زبیر احمد ولد لعل محمد لانگو سکنہ منگوچر اور عبداللہ ولد فقیر محمد لانگو سکنہ وڈھ زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوںکو طبی امداد دی جارہی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔