ہوشاپ واقعہ،جنسی زیادتی کے ثبوت نہیں مل سکے ، رپورٹ، متاثرہ بچے کے بھائی نے رپورٹ مسترد کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ہوشاپ واقعہ کی میڈیکل رپورٹ آگئی، جنسی زیادتی کے ثبوت نہ مل سکے، دس سالہ متاثرہ بچے کے بھائی نے رپورٹ مسترد کردی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر آج ریلی نکالی جائے گی۔ ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاپ میں گزشتہ روز مبینہ طور پرفورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے دس سالہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آگئی جس کے مطابق بچے میں جنسی زیادتی کے کوئی میڈیکل ثبوت سامنے نہیں آیا۔

تربت، ایرانی تیل سپلائی کرنے والے ڈرائیورکے قاتل گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ایرانی تیل سپلائی کرنے والے گاڑی ڈرائیور کے قاتل کو رشتہ داروں نے پکڑ کر تمپ انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔ گزشتہ روز تمپ کے پہاڈی علاقہ کلبر میں ایرانی تیل کا کاروبار کرنے والے گاڑی ڈرائیور علیم ولد گاجیان کو قتل کرکے۔

ہوشاپ، بچے سے زیادتی کا ملزم ایف سی اہلکار لیویز کے حوالے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ہوشاپ میں بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم ایف سی اہلکار لیویز فورس کے حوالے کردیا گیا۔ گزشتہ روز ہوشاپ میں دس سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم ایف سی اہلکار کو آج رات لیویز فورس ہوشاپ کے حوالے کردیا گیا ۔

فورسز کے اہلکار ہمارے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کر رہے ہیں،حکام ہماری فریاد سننے کیلئے تیار نہیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نوانو زامران سے تیل بردار گاڑی ڈرائیور ومالکان کا تحصیل ہیڈکوارٹر بٹ بلیدہ تک احتجاجی ریلی ومظارہرہ، ہیڈکوارٹر کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کے ساتھ دھرنا۔

ہوشاپ، فورسز کے اہلکار کی دس سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی،اہل علاقہ کا احتجاج سی پیک شاہراہ بند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ہوشاپ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دس سالہ بچے کو تشدد کے بعد مبینہ زیادتی، اہل علاقہ نے سی پیک شاہراہ بلاک کردیا، بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈی سی کیچ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

بلوچستان کو تقسیم کرنیکی سازشیں قابل مذمت ہے، بی این پی قلات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: بلوچستان میں روزگار بند بارڈر بند مخالفین کے ترقیاتی فنڈز کی بندش جام حکومت کے تمام دعوے ہوائی فائرنگ ہیں بلوچستان کو تقسیم کرنیکی سازشیں قابل مذمت ہیں موجودہ حالات میں بلوچ قوم پرست پارٹیاں متحدہوکر سازشوں کو ناکام بنادیں ۔

بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لوگ لاکھوں کی تعداد میں متاثر ہو ئے ہیں،مشکور انور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف 25، اپریل بروز اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کی کامیابی کے لئے احتجاجی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر مشکور انور بلوچ کے پارٹی آفس تربت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لئے مخلتف کمیٹیاں مثلا رابطہ کمیٹی، پبلسٹی کمیٹی، فنانس کمیٹی اور سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دیں گئیں۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین، واجہ ابولحسن، محمد جان دشتی، رجب یاسین۔

تربت کوئٹہ ٹرانسپورٹرز کا ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: تربت ٹو کوئٹہ ٹرانسپورٹ مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی رویہ کے خلاف ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔معروف ٹرانسپورٹرز حاجی علی نواز لہڑی، حاجی خلیج لہڑی، سید انور شاہ اور میر رحمن زہری نے الرؤف ٹرانسپورٹ کمپنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے ھم نے مکران کے لوگوں کو سفری سہولت مہیا کرنے کے لیے تربت اور گوادر میں ٹرانسپورٹ شروع کی ؕ۔

ایران سرحد کی بندش معاشی قتل عام ہے،بی اے پی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بی اے پی کے رہنما ٹھیکیدار زبیر احمد نے ایرانی بارڈر کی بندش کو معاشی حوالے سے سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکران میں قحط کی صورتحال جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، یہ بات انہوں نے بارڈر کی بندش کے باعث پیدا شدہ حالات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ مکران کی 28 لاکھ کے لگ بھگ آبادی کا مکمل گز بسر ایرانی بارڈر اور تیل و ڈیزل کے کاروبار سے وابستہ ہے، ضلع کیچ سمیت پورے مکران میں نہ کارخانے اور فیکٹریاں ہیں۔

تربت، شے کھن میں نامعلوم افرادکی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: شے کھن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، گزشتہ شب نماز عشاء کے بعد شے کھن میں نامعلوم مسلح افراد نے ملا عزیر نامی شخص کو ان کی دکان میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔