عمران خان بلوچستان کے عوام کیلئے انصاف صحت کارڈ جاری کرے،پی ٹی آئی تربت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ویسٹ ریجن بلوچستان کے صدر وارث دشتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ویسٹ ریجن بلوچستان اپنے قائد عمران خان سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کیلئے جلد سے جلد انصاف صحت کارڈ جاری کریں اور بلوچستان کے ہر گھر کو یہ سہولت میسر کریں یہاں تعلیم اور صحت کا فقدان ہیں بلوچستان حکومت تعلیم اور صحت کے حوالے سے فیل ہو چکا ہیں ۔

سینئر وکیل خلیل لہڑی کی حمایت میں گوادر بار کا ایک ہفتے عدالتوں کا بائیکاٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: کیچ بار کے سنیئر وکیل خلیل احمد لہڑی کے خلاف ایس ای کیسکو مکران کی جانب سے ایف آئی آردرج کرنے کے خلاف گوادر بار ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج۔ ایک ہفتے تک عدالتوں کا بائیکاٹ کا اعلان۔

قلات ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات میں روشہر کراس پر موٹرسائیکل اور رکشہ کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق قلات روشہر نیوباب کے قریب موڑ میں موٹرسائیکل اور رکشہ کی آپس میں ٹکر جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو بھای محمدحسین ،عرض محمد سکنہ چھپر قلات جبکہ رکشہ ڈرائیورمنیراحمد ولدکریم بخش خاردان قلات زخمی ہو گئے ۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچادیا گیا۔

لسبیلہ یونیورسٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، انتظامیہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کیسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بلوچستان نیوز چینل کے نام سے منسوب پیج پر یونیورسٹی کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہے۔

پاک ایران سرحد کی بندش کیخلاف نیشنل پارٹی نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

تربت: نیشنل پارٹی کیچ کا اجلاس نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر،سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما، مرکزی کمیٹی کے اراکین ،ضلعی اور تحصیلوں کے عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاک ایران بارڈر کی بندش اور بارڈر پر پھنسے ہوئے ۔

تربت، نوعمر بیٹے کو منشیات کاعادی بنانے پر والد کو حراست میں لے لیاگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لیویز فورس نے دشت میں نوعمر بیٹے کو منشیات کا عادی بنانے والے باپ کو حراست میں لے لیا، ڈی سی کی جانب سے باپ اور بیٹے کو علاج کرانے سمیت بیٹے کو مفت تعلیم دلانے کا اعلان بھی کردیا۔

تربت، 23اپریل تک باڈر کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سی پیک شاہراہ بند کردیں گے، بارڈر ٹریڈ یونین کا الٹی میٹم

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بارڈر ٹریڈ یونین نے 23 اپریل کے بعد بارڈر کا مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ڈی بلوچ کے مقام پر سی پیک شاہراہ کو بند کرکے احتجاج کا اعلان کردیا، بارڈر ٹریڈ یونین کے صدر محمد اسلم، نائب صدر میر شھداد دشتی اور جنرل سیکرٹری گلزار دوست نے اتوار کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مکران کے لاکھوں لوگوں کی گزر بسر ایران کے ساتھ تجارت سے وابستہ ہے،

تربت ، پاک ایران سرحد کی بندش اور کاروبار پر غیرا علانیہ پابندی کے باعث نوانو میں 3 ڈرائیور بھوک اور پیاس سے جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

تربت: ایرانی سرحد کی بندش اور نوانو سمیت مختلف ایریا میں پھنسے ہزاروں گاڑی اور ڈرائیورز کی حالت غیر ہوگئی ۔سرحد کی بندش اور کاروبار پر غیر علانیہ پابندی کے باعث نوانو میں اب تک 3 ڈرائیور کی بھوک اور پیاس سے جاںبحق ہونیکی اطلاعات ہیں ۔دوسری جانب سرحد کی بند ش سے سرحد علاقوں میں اشیاء خوردنوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

بارڈربندش سے تین ڈرائیوربھوک اور پیاس سے موت کا شکار ہوچکے ہیں،ٹریڈایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بارڈر ٹریڈ ایکشن کمیٹی کے وفد کی بارڈر بندش کے مسئلے پر ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات، دونوں اطراف پھنسے گاڑیوں اور تین ڈرائیور کی موت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم بھی موجود تھے، بارڈر ٹریڈ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے جمعہ کے روز محمد اسلم بلوچ، میر شہداد دشتی اور تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست کی سربراہی میں ملاقات کی۔