|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2021

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لیویز فورس نے دشت میں نوعمر بیٹے کو منشیات کا عادی بنانے والے باپ کو حراست میں لے لیا، ڈی سی کی جانب سے باپ اور بیٹے کو علاج کرانے سمیت بیٹے کو مفت تعلیم دلانے کا اعلان بھی کردیا۔

گزشتہ روز دشت میں ایک باپ اور اس کے نوعمر سات سالہ بچے کی منشیات پیتے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے نائب تحصیل دار دشت محمد امین کی سربراہی میں باپ کو گرفتار کر لیا اور اسے بیٹے سمیت ڈپٹی کمشنر کیچ کے حوالے کردیا۔ ڈی سی کیچ نے باپ اور اس کے نوعمر بچے کی مفت علاج کرانے کے علاوہ سات سالہ بچے کی مکمل تعلیم کا خرچہ اٹھانے کا اعلان بھی کردیا۔