|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2021

حب: لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کیسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بلوچستان نیوز چینل کے نام سے منسوب پیج پر یونیورسٹی کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہے۔

جو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں ۔ اعلامیہ میں اس قسم کی خبروں کو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول اور طلبا کے پڑھائی میں خلل ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا اس قسم کی خبروں پر کان نہ دھریں اور اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور اور آئندہ بغیر تصدیق کے ادارے کے خلاف اس قسم کی خبریں چلانے اور پھیلانے سے گریز کیا جائے۔