|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2021

حب: کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم اے آر وائی کا ملازم کمسن بیٹے سمیت جاںبحق وندر پولیس نے حادثے کے ذمدار ڈرائیور کو کوچ سمیت تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیل سونمیانی وندر کے علاقے سونمیانی بیچ آرمی رینج کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل پر۔چڑھ دوڑی جس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار اے آر وائی نیوز چینل سے وابستہ کلام الدین ولد سفر خان قوم موندرہ اور اس کا چھ سالہ کمسن بیٹا حسنین ولد کلام الدین جائے واقعہ پر جاںبحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر وندر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کوچ کے ڈرائیور کو کوچ سمیت اپنی تحویل میں لیکر حادثے کے شکار ہونے والے باپ بیٹے کی نعشوں کو ریسکیو 1122کے عملے کی مدد سے ریسکیو سروس کی ایمبولینس کے ذریعے وندر کے سرکاری ہسپتال میں پہنچانے کے۔

بعد دونوں نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کیبعد ورثا کے سپرد کردیا جاںبحق ہونے والے باپ بیٹے کا تعلق ناکہ کھارڑی تحصیل سونمیانی سے بتایا جاتا ہے وندر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔