تربت، مکران سے منسلک پا ک ایران سرحد بندش عوام کامعاشی قتل عام ہے، بی این پی عوامی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی) کیچ کے ضلعی انفارمیشن اینڈ کلچر سیکرٹری رئیس ماجد شاہ نے کہا کہ بلوچستان خصوصا مکران کے عوام معاشی ترقی کے دوڑ سے کھوسو دور ہیں بے روزگاری کی عفریت نے عوام کو کرب و عذاب میں مبتلا کردیا ہے روزگار کے ذرائع نہ پیدا ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار نے آتے ہی بارڈرز کو سیل کردیا۔

تربت،سرحد کی بندش کیخلاف احتجاج ایم ایٹ شاہراہ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن اور تربت سول سوسائٹی کی جانب سے بارڈر کی بندش اور بارڈر ٹریڈ پر پابندی کے خلاف ایم ایٹ شاہراہ ڈی بلوچ کے مقام بلاک کردیا گیا جس سے سیکڑوں گاڈیوں کی لائن لگ گئی۔ ایرانی بارڈر کی بندش اور فورسز کی طرف سے گاڈی ڈرائیورز کے ساتھ ہتک آمیز رویے کے خلاف منگل کے روز بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن نے تربت سول سوسائٹی کی مدد سے ایم ایٹ سی پیک شاہراہ کو ڈی بلوچ جنکشن پر بلاک کردیا جس کے سبب کراچی، گوادر، دشت، تمپ اور مند سے تربت آنے اور تربت سے جانے والے سیکڑوں گاڈیاں دونوں اطراف میں پھنس گئیں۔

بارڈر بندش ،جلد اقدامات اٹھا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ،زبیدہ جلال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تمپ: وفاقی وزیر دفاعی پیداور زبیدہ جلال اور ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان کی جانب سے تمپ میں ایک روزہ کھلی کچہری ڈگری کالج تمپ کے ہال میں منعقد ہوا جس میں سیاسی رہنماؤں، سماجی شخصیات، معتبرین اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ممتازعلی خان ایڈووکیٹ نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ شرکاء نے علاقائی مسائل پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور ڈپٹی کمشنر حسین جان بلوچ اور ونگ کمانڈر میجر فیصل نعمت اللہ خان سے سوالات کئے گئے۔

گوادر ، تیل کے کاروبار بندش کیخلاف متاثرین کی احتجاجی ریلی و دھرنا ، سیاسی رہنمائوں کا اظہار یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: کنٹانی ہور بارڈر پر تیل کے کاروبار کی بندش کے خلاف متاثرین کا ڈھور سے کوسٹ گارڈ کیمپ تک احتجاجی ریلی و دھرنا ریلی کے شرکاء ڈھور گھٹی سے نکل کر کوسٹ گارڈ کیمپ تک پہنچے جہاں ریلی کے شرکاء نے دھرنا دیا گوادر کے سیاسی و سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری نعمت اللہ ھوت، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی،جمعیت علماے اسلام، پیپلز پارٹی۔

پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کی ضرورت ہے،سید احسان شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: پاکستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اوورسیزشاہد گچکی نے اتوارکے روز اپنی رہائش گاہ سٹیلائٹ ٹاؤن تربت میں شہرک کے اہم شخصیات اورPNPعوامی کے قائدین کے اعزازمیں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا، ظہرانہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے PNPعوامی کے مرکزی صدر،ایم پی اے سیداحسان شاہ نے کہاکہ دیرپا اور پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی نوعیت کے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔

پاک ایران بارڈر بلوچستان کی معیشت بڑی اہمیت رکھتا ہے، عابد رحیم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: سابق چیئرمین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی نے پاک ایران بارڈر ٹریڈ کو مکران بلکہ بلوچستان کے معیشت کا ایک اہم ترین شعبہ قرار دیتے ہوئے سرحدی تجارت پر روزافزوں بندشوں کے خلاف پیر کی صبح ہونے والی کاروباری افراد کے احتجاج اور دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کیچ ،بلوچستان کی تقسیم کی سازش کیخلاف بی این پی کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بلوچستان کی تقسیم کی مبینہ سازشوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغازبی این پی ضلع کیچ کے دفترسے کیاگیا، ریلی کی قیادت بی این پی ضلع کیچ کے صدرمیجرجمیل احمددشتی، مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن میرباہڑجمیل دشتی ایڈووکیٹ، میر حمل بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر احمدگچکی، شئے نزیر احمد، حاجی عبدالعزیز، شئے ریاض احمد، عبدا لواحد دشتی، سیدجان گچکی ودیگرکررہے تھے۔

علامہ اقبال یونیورسٹی پسماندہ علاقوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے ، وائس چانسلر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ،قلات: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ کوئی غریب طالب علم انٹرنیٹ کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں میں علاقائی دفاتر میں ہر ممکن تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدمات کیے گئے ہیں ۔

قلات کے علاقے اسکلکوروڈ سے لاش برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات میں ایک شخص کی نعش برآمد مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھامقتول کو لواحقین نے نصراللہ کے نام سے شناخت کر لی قلات پو لیس کے مطابق گزشتہ روز اسکلکو روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوا ہے۔

میرغفوربزنجومراعات پسند ٹولہ ہے جسے عوام نے مستردکردیاہے، بی این پی عوامی کیچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بی این پی عوامی کیچ کے ضلعی ترجمان نے میر غفور احمد بزنجو کے غیر سیاسی بیان کے ردعمل میں کہا ہی کہ یہ وہی مراعات پسند ٹولہ ہے جسے عوام نے 2018 کے الیکشن میں مسترد کیا، اب ان کو بلی بھی ہاتھی دیکھائی دیتا ہے وہ اپنے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔