سرکاری ملازمین کی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،اصغر رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بی این پی عوامی کے سنیئر نائب سابق صوبائی وزیر صدر میر اصغر رند نے بی این پی عوامی کیچ کے ضلعی انفارمیشن و کلچر سیکرٹری رئیس ماجد شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمیں کی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ملازمت پیشہ طبقہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں خلیل تنخواہوں پر گزارا مشکل ہوتا جارہا ہے مہنگائی آئے روز بڑھتی جاری رہی ہے ۔

گوادر کو جنوبی بلوچستان کا دارالحکومت کا درجہ دیدیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

گوادر: گوادر کو جنوبی بلوچستان کی دارالحکومت کا درجہ مل گیا، جنوبی بلوچستان کے سیول سیکریٹریٹ کے لیے صوبائی حکومت نے سرکاری جگہ کرایہ پر حاصل کرلیا ،جگہ کی تزائین و آرائش کے لیے بھاری رقم مختص، بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ حکومتی کوششوں کے نتائج پر گوادر کو باقاعدہ جنوبی بلوچستان کا دارالحکومت کا درجہ دیا گیا۔

بلوچستان کی معاشی ترقی و سائل پر اختیار دینے سے ممکن ہے، سیاسی جماعتیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: وسائل پر اختیار دینے اور حقیقی جمہوریت کے قیام سے بلوچستان کی معاشی ترقی ممکن ہے۔ گوادر کی ترقی کے لئے مقامی آبادی کے خدشات کو دور کرنا ہوگا۔ گوادر بندرگاہ کی تعمیر اور سی پیک کے آنے کے بعد مقامی آبادی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

اساتذہ کے تعاون سے تربت یونیورسٹی کو ترقی دلائیں گے،وی سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جان محمد نے کہاہے کہ وہ اساتذہ کرام اورانتظامی عملے کے تعاون سے یونیورسٹی آف تربت کو ترقی کی نئی بلندیوں پرلے جانے میں کوئی کسرنہیں چھوریں گے اور یونیورسٹی کے موجودہ تعلیم دوست اورسازگار ماحول میں مزید بہتری لانے اور نوجوانوں کوجدید دور کے تقاضوں کے مطابق پریکٹیکل نالج سے آراستہ کرانے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد اساتذہ اور انتظامی عملے کے ساتھ پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

سیاسی و معاشی بحران سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہورہاہے،سینیٹر اکرم دشتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:  سیاسی و معاشی بحران سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہورہاہے جس مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی نے ناصر آباد تحصیل کے پارٹی اجلاس میں کیا، نیشنل پارٹی تحصیل ناصر آباد کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ کے ناصر آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خصوصی سینیٹر میر کہدہ اکرم دشتی تھے، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہدہ اکرم دشتی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ و آئین کی بالادستی، ووٹ کو عزت اور ملک میں حقیقی جمہوری نظام کی بات کرتے ہیں اور اس ملک کے بنیادی مسائل کا حل بھی اسی نظام میں جس کے لئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کررے ہیں۔

تربت، موبائل نیٹ کی خرابی کیخلاف سول سوسائٹی کاقانونی جنگ لڑنے کافیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: تربت میں موبائل نیٹ ورک کی خرابی کے خلاف تربت سول سوسائٹی اور کیچ سول سوسائٹی کا قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ، تربت سول سوسائٹی اور کیچ سول سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز تربت سول سوسائٹی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں جیز الوارد کی تربت میں خراب نیٹ ورک کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تربت، ایرانی سرحدپر پابندیوں کے باعث تیل کی قیمتوںمیں اضافہ ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ایرانی سے ملحقہ سرحدوں پر آمد ورفت میں مشکلات اور پابندیوں کے باعث ایرانی تیل کی قیمت تربت میں پانچ سو روپیہ تک پہنچ گیا ،انتظامیہ خواب خرگوش میں، ضلع کیچ میں ایرانی تیل کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی۔

بلدیاتی حلقوں میں ترقیاتی کام اب رک نہ سکے گیں،سردار صالح بھوتانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ بلدیاتی حلقوں میں ترقیاتی کام اب رک نہ سکے گیں حب شہر کی وسط سے گزرنے والے برساتی نالے کا کام جاری ہے۔

ساکران میں لینڈ مافیا کی قبضہ گیری قبول نہیں،بام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی آرگنازر ریس نواز علی برفت نے کہا کہ ساکران میں مقامی قبال کی اراضیات پر لینڈ مافیا کا جبری قبضہ برادشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ساکران کیکسانوں اور زمینداروں کو تنہا چھوڑیں گے۔

وزیراعظم کے اعتمادکاشوناکام رہا،پرنس محی الدین بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے جو اعتماد کا شو عوام کو دیکھایا وہ ناکام رہا بظاہر کامیاب ہونے والا کھلاڑی اصل میں اپنی وکٹ گرا چکا ہے اور اس پورے شو کے دوران وزیرآعظم کے ساتھی اداکار بھی غائب رہے اب مستقبل میں کھیلاڑی کو شاید دوبارہ اعتماد کا شو دیکھانے کا مو قع نہ ملے۔