|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2021

تربت: بی این پی عوامی کیچ کے ضلعی ترجمان نے میر غفور احمد بزنجو کے غیر سیاسی بیان کے ردعمل میں کہا ہی کہ یہ وہی مراعات پسند ٹولہ ہے جسے عوام نے 2018 کے الیکشن میں مسترد کیا، اب ان کو بلی بھی ہاتھی دیکھائی دیتا ہے وہ اپنے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اقتدار کی خاطر پارٹی پالیسوں سے انحراف کرکے اپنے ذاتی مفاد پر ایک تیس رکنی ٹولہ بنام پی این پی تشکیل دیا، چونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ میں پی این پی عوامی کی نام پر کوئی پارٹی اندراج نہیں اور نہ ہی یہ لوگ معاشرے میں سیاسی ساکھ رکھتے ہیں اور انکے ٹولے کا آدھا حصہ بی این پی مینگل میں ضم ہوگئی ہیں اور آدھے ابھی تک راہ کی تلاش میں ہیں۔

اس لیے ان کی بوکھلاہٹ حیرت کا باعث نہیں ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ بی این پی عوامی ایک عوام دوست سیاسی ، جمہوری اور اصولی جماعت ہے ان کے فعل و عمل میں تضاد نہیں بلکہ ہماری سیاست کا مقصد و محور بلوچ عوام کی خدمت اور بلوچ ساحل وسائل پر دسترس ہے۔

اس لیے بی این پی عوامی ہر اس عمل کے خلاف احتجاج کا جمہوری حق رکھتی ہے جو بلوچ عوامی مفادات کے خلاف ہو۔ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے اور اقتدار ہماری لیے کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ جہاں عوامی مسائل ہوں بی این پی عوامی چوک و چوراہوں کو سنبھال کر اقتدار جیسی ثانوی چیز کو قربان کرے گی۔