|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2021

گوادر: سابق چیئرمین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی نے پاک ایران بارڈر ٹریڈ کو مکران بلکہ بلوچستان کے معیشت کا ایک اہم ترین شعبہ قرار دیتے ہوئے سرحدی تجارت پر روزافزوں بندشوں کے خلاف پیر کی صبح ہونے والی کاروباری افراد کے احتجاج اور دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ہمارے یہاں روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ ماہی گیری ہے جس کو حکومتی اور اداراتی سرپرستی میں جاری ٹرالنگ نے تباہی کے قریب پہنچادیا ہے۔ ایسے میں بارڈرٹریڈ پر پابندیاں عائد کرنا لوگوں کو دووقت کی روٹی کا بھی مھتاج بناکے رکھ دے گا۔ انہوں نے بارڈر ٹریڈ پرعائد پابندیاں فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کیا۔