|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2021

تربت: بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ملا عمر ایرانی کا بھانجا ہلاک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے زامران کے علاقہ نوانو میں فائرنگ کرکے ملا عمر ایرانی کے بھانجے ملا امین کو قتل کردیا، ذرائع کے مطابق ملا زمین کافی عرصے سے زامران میں اپنا ذاتی کاروبار کررہے تھے۔

یاد رہے کہ ملا عمر ایرانی کو 17 نومبر 2020 کو سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں ایک پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا، پولیس کی فائرنگ سے ملا عمر کے دو کمسن بیٹے بھی مارے گئے تھے۔ملا عمر ایرانی کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ایران کو مطلوب جنداللہ نامی تنظیم کے مبینہ لیڈر رہے ہیں۔