تربت بم دھماکے کیخلاف انجمن تاجران کی ریلی ومظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: انجمن تاجران تربت کی جانب سے گزشتہ روز مین روڈ پر بم دہماکہ کے خلاف ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ انجمن تاجران کی اپیل پر صبح گیارہ بجے تک تمام دکانیں اور مارکیٹ بند کر کے علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے بعد دکان داروں نے نیشنل بنک سے ریلی نکال کر شہید فدا چوک پر احتجاج کیا گیا۔

منشیات فروشی اور منشیات کا کاروبار نا قابل تلافی جرم ہے ،قلات پولیس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: ایس ایس پی کلات ارباب امجد کاسی نے کہا ہے کہ منشیات فروشی اور منشیات کا کاروبار نا قابل تلافی جرم ہے منشیات فروشوں نے ہزارون نوجوانوں کی زندگیاں برباد کر دی ہے منشیات فروشوں کے خلاف اہنی ہاتھون سے نمٹا جائے گا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میڈیکل کالج تربت میں 20افراد کی غیرقانونی پوسٹنگ باعث تشویش ہے، بی این پی عوامی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بی این پی عوامی کے ضلعی ترجمان نے مکران میڈیکل کالج تربت میں 20افراد کی غیرقانونی پوسٹنگ پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان بھرتیوں میں تمام تر قواعد وضوابط کو پامال کرتے ہوئے بغیر اشتہار،بغیر ٹیسٹ وانٹرویو اوربغیر کسی سلیکشن کمیٹی کے ریٹائرلوگوں کوبھرتی کرکے قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ گریڈ 1سے گریڈ 4 کی آسامیوں پر من پسند اور اوورایج افراد کو پوسٹ کیاگیا ہے۔

تربت شہرکے اندر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انجمن تاجران

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

تربت: انجمن تاجران تربت کے ترجمان نے تربت شہرکے اندر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تاجربرادری کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات اٹھائے، دہشت گرد عناصر نے تربت شہر کو اپنی آماجگاہ بنالیا ہے۔

تربت میں دھماکہ قابل مذمت ہے، لالہ رشید دشتی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

تربت: بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشیددشتی نے تربت بم دھماکہ اوربے گناہ شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصر شہر کے اندر نہتے۔

بلوچستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو قومی سوچ کے تحت قوم کی قیادت کرے، تربت میں اے پی سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت : آل پارٹیز کیچ کے زیراہتمام سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقدہ قومی کانفرنس بعنوان ’’موجودہ صورتحال،درپیش چیلنجز اوران کاتدارک‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ بلوچستان کوایک ایسے لیڈرکی ضرورت ہے جو اقتدار ومراعات ومفادات سے بالاترہوکر قومی سوچ کے تحت قوم کی قیادت کرے اور قوم کے حقوق کا سودانہ کرے۔

گوادر باڑ مکران کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے،سول سوسائٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: مکران سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر باڑ مکران کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔گوادر فینسنگ گوادر کے مسائل کے حل کے بجائے مسائل میں اضافے کا موجب ہے۔

دس دن کے اندر بجلی بحال نہیں کی گئی ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیںگے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: دشت سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دشت و بلنگور میں دس دن کے اندر بجلی بحال نہ کی گئی تو ڈی سی کیچ کی آفس کے سامنے دھرنا دینگے۔ ایک سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے دشت کے عوام بجلی جیسے سہولت سے محروم ہیں ۔

بجلی کی مسلسل بندش کیخلاف بلیدہ میں احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلیدہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حلقہ نمائندہ بلیدہ کو ماڈل سٹی بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

مچھ واقعہ افسوسناک ہے، بلوچستان میں حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حب میں سیاسی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت امن و امان سمیت سیاسی اور معاشی میدان میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے بلوچستان میں ریاست کی ریٹ کہیں پر بھی نظر نہیں آرہا ہے گزشتہ روز مچھ میں مزدوروں کو جس طرح دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔