گوادر کو باڑ لگانے کا منصوبہ انسانی حقوق کی پامالی ہے ،قبول نہیں ، آل پارٹیز کیچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہاکہ آل پارٹیز کیچ گوادر شہر کو باڑلگاکر سیل کرنے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی بنیادی حقوق کی پائمالی تصور کرتی ہے،گوادر ہزاروں سالوں سے بلوچ قوم کا مسکن رہاہے جہاں بلوچ سرخیل میر حمل نے اس دھرتی وطن کی خاطر پرتگیز سامراجوں سے مقابلہ کرکے جان کانذرانہ دیاتھا جبکہ آج کے حکمران اسے باڑلگا کر کے ایک مرتبہ پھر ماضی کے سامراجوں کا قصہ اور گھناؤنا عمل دھرا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم کا 11دسمبر کو گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف جلسے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات:  پی ڈی ایم قلات کی جانب سے گیارہ دسمبر بروز جمعہ قلات میں گیس پریشر کی عدم موجودگی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ لیویز بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف بھرتیوں اقربا پروری کے خلاف اور قلات کے دیگر مسئلہ کے احوالے سے احتجاجی جلسہ ہوگا ۔

بلوچستان کی تقسیم کو عوام مستردکرتی ہے، پرنس محی الدین بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ تحریک اتفاق برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو تقسیم کیا جارہا ہے اور بلوچ عوام اس تقسیم کے سخت خلاف ہیں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کرونا وئرس کے نام پر محکموں کو تباہ کیا گیا ہے۔

تربت، سی آئی اے پولیس کا صحافی مقبول ناصرکے گھرپرچھاپہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: سی آئی اے(پولیس) کا سینئرصحافی اور ادیب مقبول ناصر کے گھر پر چھاپہ، اہل خانہ ہراساں اور مقبول ناصر کو بھائیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ شب سی آئی اے نے تربت دشتی بازار میں سنیئر صحافی، بلوچستان اکیڈمی کے سابق وائس چیئرمین اور افسانہ نگار مقبول ناصر کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس کے مطابق گھر میں ایک ملزم کے گھسنے کے شبہ میں چھاپہ مارا گیا ہے۔

بی ایس او طلباء کے مسائل کے حل کیلئے ریکارڈ رکھنے والی تنظیم ہے، فدا حسین دشتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: نیشنل پارٹی کی جدوجہد عوام کے حق حاکمیت کی بحالی،آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہے۔ ان خیالات کااظہارنیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری مالیات، سابق چیئرمین ضلع کیچ فدا حسین دشتی نے کراچی میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 53 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قلات میں بی ایس او کی 53ویں یوم تاسیس منائی گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: بی ایس او پجار کے سابقہ مرکزی کمیٹی کے رکن کامریڈ ظہور بلوچ کی طرف سے بی ایس او کی 53ویں یوم تاسیس منائی گئی اس موقع پر بی ایس او پجار، نیشنل پارٹی، بی این پی، جمعیت طلباء اسلام نظریاتی، جمہوری وطن پارٹی نوجوان اتحاد بی این پی عوامی کے ضلعی عہدیداران ممبران صحافیوں سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کامریڈ ظہور بلوچ کامریڈ رشید بلوچ میر قادر بخش مینگل عبد الستار مغل بلوچ انور نسیم مینگل احمد نواز بلوچ حافظ فضل الرحمان رحمانی۔

گوادر پورٹ کو مستقل بنیادوں پر فعال بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

گوادر: ڈپٹی چیرمین سنیٹ آف پاکستان سلیم مانڈوی والا اپنے نجی طیارے کے زریئع ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔ گوادر ایئرپورٹ پہنچنے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سنیٹر کہدہ بابر بلوچ، پی پی پی کے صوبائی رہنما اعجاز بلوچ اور دیگر سرکاری افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا اور برتھنگ ایریا سمیت پورٹ کے مختلف مقامات کا معائینہ بھی کیا۔

تربت انتظامیہ نے مردہ مرغیوں کے اعضاء سے خوردنی تیل بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

تربت: مردہ مرغیوں کے اعضاء سے خوردنی تیل بنانے والا مافیا تربت پہنچ گیا، اسسٹنٹ کمشنر تربت کی نگرانی میں لیویز فورس نے مچھلی مارکیٹ میں کوارٹر پر چھاپہمار کر نوراسلام بنگالی کو گرفتار کرلیا جس نے مرغیوں کے اعضاء سے تیل بنا کر مقامی مارکیٹ اور کراچی بھیجنے کا اعتراف کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم کی نگرانی میں لیویز فورس نے گزشتہ روز مچھلی مارکیٹ میں ایک کوارٹر پر اچانک چھاپہمار کر نور اسلام نامی ایک بنگالی کو حراست میں لیا۔

تربت، ضلعی انتظامیہ کا ڈیزل کا کاروبار کرنے والوں کو شہر سے باہر منتقل ہونے کی ہدایت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ نے تربت شہر اور گردونواح میں پٹرول اور ڈیزل کے کاروبار کرنے والوں کو دفتر طلب کر کے انہیں شہر سے باہر کاروبار کرنے کی ہدایت کردی، پٹرول کی دکانوں پر جنریٹر چلانے کی بھی ممانعت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر محمد الیاس کبزئی نے گزشتہ روز تربت شہر اور گردونواح میں پٹرول کے کاروبار کرنے والے دکان دار اور ڈپو مالکان کو اپنے دفتر طلب کر کے انہیں آئندہ شہر سے باہر کاروبار کرنے کے ساتھ دکان مالکان کو صرف ایک ڈرم۔

مکران میں بی این پی کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے،زینت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: مکران میں بی این پی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، اختر مینگل کی قائدانہ صلاحیتوں اور حق و سچ اور پارٹی ورکروں کہ محنت کے سبب ہوا ہے، پی ڈی ایم کی اتحاد کے سبب بلوچ قوم پرست جماعتیں قریب تر ہورہی ہیں برف پگھلنے لگی ہے۔ قوی امکان ہے دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ہوسکتا ہے۔ بی این پی نے ٹیبل مذاکرات کے لیئے کبھی بھی دروازے بند نہیں کیئے۔