گوادر: سول سوسائٹی گوادر کی جانب سے منشیات کے خلاف بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز سیرت النبی چوک جاوید کمپلیکس سے ہوا جو مارچ کرتے ہوئے شہدائے جیونی چوک پر اختتام پزیر ہوئی،ریلی میں سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے علاوہ سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں سمیت جیونی، دشت، سربندن، کلانچ اور پشکان کے لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔