
تربت: مین چوک تربت پر شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دھرنا اور بھوک ہڑتال تیسرے روز جاری رہا۔ کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سماجی شخصیات نے یکجہتی کی۔جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی کے زیرِ اہتمام شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف فدا شہید چوک پر دھرنا اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔