تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما خلیل تگرانی کی قیادت میں ضلع کیچ کے صدر کامریڈ ظریف زدگ، ڈپٹی سیکرٹری ٹھیکدار شے مرید، سنیئر رہنما ظفر ہوت اور شاہنواز بلوچ نے خضدار نال جاکر بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فرزند و عظیم سیاسی قدآور شخصیت میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر انکے بیٹے شاہویس، بھائی میر بیزن اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
Posts By: بیورو رپورٹ
سول سوسائٹی بل نگور کی جانب سے منشیات کے خلاف ریلی
تربت: سول سوسائٹی بل نگور کی جانب سے منشیات کے خلاف ریلی۔سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے منشیات کے تدارک کے لیئے مظاہرہ کیا۔ریلی کے شرکا نے ضلعی انتظامیہ کیچ سے بل نگور میں منشیات کے اداروں کو بند کرنے اور باہر سے سپلائی روکنے کے ساتھ منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج معالجہ کے لیئے تعاون طلب کیا۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ منشیات ایک سماجی ناسور ہے جس کی لپیٹ میں دیہی علاقوں کا ہر نوجوان گرفتار ہوگیا ہے۔
تربت، پہاڑی علاقے سے بلیدہ کے رہائشی شخص کی نعش برآمد
تربت: تمپ کلبر کے پہاڑی علاقہ لگورانی شیپ سیلیویز فورس نے لاش برآمد کر لی۔لیویز ذرائع کے مطابق تمپ کلبر کے علاقہ لگورانی شیپ میں مقامی افراد کی نشاندہی پر ایک نعش برآمد کی گئی جس کی شناخت اشرف دادین سکنہ گوردانک بلیدہ کے نام سے کی گئی۔
تربت، فائرنگ سے بی این پی عوامی کے مقامی رہنماء جاں بحق
تربت: شے تگر میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔اطلاع کے مطابق یوسی گھنہ کے علاقہ شے تگر میں زمین کے تنازعے پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پی این پی عوامی کے مقامی رہنما محمد یاسین ولد کیپٹن مولا بخش کو قتل کردیا
حب ڈیم بھر گیا، اسپیل ویز کھول دیئے گئے
حب: حب ڈیم بھر گیا، اسپیل ویز سے پانی کے اخراج شروع حب ڈیم میں سطح آب 339 فٹ کی گنجائش ہے پانی حب ندی میں گرنے سے پہلے ریلہ 5 کلومیٹر کچے کے علاقے سے گزرے گا، پھر مبارک ویلج کے قریب سمندر میں جائے گا13 سال بعد حب ڈیم مکمل طور پر بھرا ہے، تین سال کی ضرورت کا پانی ذخیرہ ہو گیاقریبی گوٹھوں کو ہائی الرٹ جاری محفوظ مقام منتقل ہونے کی ہدایت۔
لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر پروگرام منعقد کیاجائیگا،ایچ آرسی پی تربت
تربت: لاپتہ افراد کے عالمی دن پر ایچ آر سی پی اسپیشل ٹاسک فورس تربت مکران کے زیر اہتمام پروگرام اور مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایچ آر سی پی اسپیشل ٹاسک فورس تربت مکران کا ایک مشاورتی اجلاس ریجنل آفس تربت میں منعقد ہوا
گوادر،سید ہاشمی ایونیو پر سیکورٹی فورسز کے گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جا ں بحق
گوادر: سید ہاشمی ایونیو پر سیکورٹی فورسز کے گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جا ں بحق،تفصیلات کے مطابق سید ہاشمی ایونیو پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محکمہ حیوانات کے ڈاکٹرمحمد اقبال ولد داد محمد ساکن کیچ کو زخمی ہوگئے تھے۔
کراچی میں شدید بارش کے باعث صدیق بلوچ پرائمری اسکول کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی
کراچی میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ماما صدیق بلوچ بلدیہ پرائمری اسکول کا افتتاحی پروگرام منسوخ کیا جارہا ہے۔
حب، قومی شاہراہ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق 12زخمی
حب: آر سی ڈی شاہراہ کراڑو کے مقام پر ٹریفک کے دو مختلف روڈ حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی جن کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کرکے طبی امداد دی گء۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آر سی ڈی شاہراہ کراڑو کے مقام پر مزدہ ٹرک گاڑی جو کہ خضدار سے کراچی آتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔
وزیراعظم احساس پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے، ڈاکٹرعبدالرزاق
تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا اجراء ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے جس سے تربت یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے انڈرگریجویٹ پروگرام میں زیرتعلیم لاکھوں طلباء و طالبات مستعفیدہورہے ہیں۔