
تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما خلیل تگرانی کی قیادت میں ضلع کیچ کے صدر کامریڈ ظریف زدگ، ڈپٹی سیکرٹری ٹھیکدار شے مرید، سنیئر رہنما ظفر ہوت اور شاہنواز بلوچ نے خضدار نال جاکر بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فرزند و عظیم سیاسی قدآور شخصیت میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر انکے بیٹے شاہویس، بھائی میر بیزن اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔