کراچی: سماجی کارکن فاطمہ بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ راجن پورمیں ہلاک ہونے والے پانچوں افراددہشت گردنہیں بلکہ لاپتہ افراد تھے۔ سی ٹی ڈی نے انہیں دہشت گردقراردیکرانہیں بلوچ مسلح تنظیم کے ساتھ جوڑاہے جوکہ سراسر غلط ہے۔پانچوں افراد کو ملک کے الگ الگ شہروں سے لاپتہ کیاگیا تھا اب انہیں قتل کرکے دہشت گرد ظاہر کیاجارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب،عدالت عظمیٰ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعہ کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کااظہار پنجگور کی رہائشی سماجی کارکن فاطمہ بلوچ نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
گوادر: بی ایس او (پجار) گوادر زون کی جانب سے بلوچی زبان کے معروف ادیب، دانشور، ماہر لسانیات اور محقق سید ظہورشاہ ہاشمی کی یاد میں آرسی ڈی سی کونسل گوادر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تربت:مکران ہائی کورٹ بار گزشتہ دنوں رونما ہونے والے انسانیت سوز اور دلسوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہے جس میں ایک نہتے شہری اور کراچی یونیورسٹی کے طالب علم محمد حیات کو بلا وجہ والدین کے سامنیگولیاں مار کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔
کراچی:بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی کے زیر اہتمام بلوچ طالب علم حیات بلوچ کے قتل کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں طالب علموں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کراچی: کراچی میں دوسری اسٹریٹ لائبریری قائم کر دی گئی کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے یوم آزادی کے موقع پر دوسری اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم سی جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض اعوان، وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اختر بلوچ، لیاری کے دانشور رمضان بلوچ، اور دیگر بھی موجو د تھے۔۔ دوسری اسٹریٹ لائبریری جو ملک کی بھی دوسری اسٹریٹ لائبریری ہے۔
حب: قومی شاہراہ بلوچی گوٹھ کے قریب سوزوکی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق 11 زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی شام وندر کے علاقے بلوچی گوٹھ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار سوزوکی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون اور کمسن بچی پوجا دختر پہلاج سکنہ ٹنڈوالہ یار سمیت دو افراد جانبحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
گوادر:سیکریٹری کلچر، ٹورازم اور آثار قدیمہ بلوچستان ظفر بلیدی نے گوادرکے لوگوں میں اپنے ثقافت اور ہیریٹیج کے حوالے سے موجود گہری دلچسپی اور توجہ کی تعریف کرتےہوئے کہا ہے کہ ادارہ ثقافت تاریخی مقامات اور ثقافت کے تحفظ کے لئے مزید اقدامات کرےگی۔
تربت: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ایک سطحی اجلاس منعقد۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی،کمشنر مکران طارق قمر بلوچ، ڈپٹی کمشنر کیچ الیاس کبزئی کے علاوہ صحت تعلیم، آپباشی، بی اینڈ آر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت تمام محکموں کے ڈیوڑنل آفسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ ہماری حکومت نے رواں مالی سال میں مکران ڈویڑن سمیت پورے بلوچستان میں مختلف نوعیت کے عوامی منصوبے شروع کیے ہیں تاکہ بلوچستان کے پسماندہ علاقے ملک کے دیگر علاقوں کے برابر پہنچ سکیں۔
تربت: بی این پی کے اہم رہنما تحصیل بل نگور کے صدر کہدہ مولابخش نے لالہ رشید دشتی سے ملاقات کر کے باپ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔اس دوران اہم علاقائی شخصیات میر بیگ محمد، میر الیاس، حفیظ رند اور میر مجید ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بی این پی سے مستعفی ہونے کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ بی این پی وفاقی حکومت میں شریک اور بلوچستان اسمبلی میں ایک درجن اراکین کے باوجود عوام کے لیئے کام نہیں کررہی۔
گوادر: نیشنل پارٹی گوادر کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں ضلعی سیکٹر یٹ گوادر میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ عید ملن پارٹی سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادر بخش، نیشنل پارٹی کے مر کز ی کمیٹی کے ممبر حمید انجینئر، تحصیل صدر ناگمان، سینئر رہنماء محمد حیاتان، بی ایس او (پجار) گوادر زون کے آرگنائزر خدا داد اور تحصیل نائب صدر حفیظ جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں جان بوجھکر غیر سیا سی پن کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی واضح مثال بلوچستان بھر میں غیر سیاسی لوگوں کو پزیرآئی ہے اور ان کو زبر دستی عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔