تربت: بلوچستان کے صحافی مرحوم ساجد حسین کا نمازہ جنازہ آبائی گاؤں نظر آباد میں ادا کردیا گیا۔ساجد حسین کا تعلق بلوچستان کے سرحدی علاقہ نظر آباد سے تھا جو اس سال مارچ کو سویڈن میں پراسرا طور پر لاپتہ ہو گئے جبکہ اپریل کو ساجد حسین کی لاش اپسالا کے ایک نہر میں پائی گئی تھی۔ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے ساجد حسین کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔