تربت: نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے گزشتہ روز تربت شہر میں ہونے والے بم دھماکے، اسکے نتیجے میں ہونے والی شہادت، بے گناہوں کے زخمی ہونے اور مقامی تاجر کو ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئیعوام کو نشانہ بنانے کے اس مکروہ فعل پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس بزدلانہ فعل کو بلوچ دشمنی سے تعبیر کرکے دہشت گردی کی بھیانک مثال قرار دیا۔
Posts By: بیورو رپورٹ
بلوچ قوم کی ملک کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ فراموش کیا گیا، پرنس محی الدین بلوچ
قلات: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے یکہ بلوچ قوم نے ہمیشہ پاکستان کے لیئے قربانیاں دی ہیں مگر بلوچ قوم کے قربانیوں کوہر دور میں فراموش کیا گیا ہیں حکومت نے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھینک دیا ہیں پیٹرول پر ایک ساتھ پچیس روپے اضافہ کر نا غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہیں۔
ملک دشمن عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آئی جی ایف سی
تربت: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سرفراز علی نے تربت دھماکے پر مقامی لوگوں سے دکھ کا اظہار کیا- تفصیلات کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن افوج پاکستان ان کے اس مذموم عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
تربت،کیسکو کے خلاف ڈھول کی چاپ پر شہریوں کا انوکھا احتجاج
تربت: کیسکو کے خلاف ڈھول کی چاپ پر شہریوں کا انوکھا احتجاج، ڈھول بجا کر گانا گائے اور سڑک بلا کردیا۔ کیسکو کی جانب سے تین ٹرانسفارمر کے لنک اتارنے کے خلاف مین چوک تربت پر دھرنا دے کر چاہ سر جنوبی کے مکینوں نے ڈھول بجا کر واپڈا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا۔احتجاج کے دوران راستہ بند کردیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔
کیچ میں بجلی کا کوئی طے شدہ نظام الاوقات نہیں ہے،نیشنل پارٹی
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، میونسپل کارپوریشن تربت کے سابق میئر قاضی غلام رسول بلوچ نے کیچ میں بجلی کی دانستہ بحران کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کیچ میں بجلی کا کوئی طے شدہ نظام الاوقات نہیں ہے، کب بجلی آئے گی، کب جائے گی، کسی کومعلوم نہیں، بلنگ اور وصولیوں کے نام پر فیڈرز اور ٹرانسفارمرز کی بندش غیرانسانی رویہ ہے، بجلی وولٹیج کی کمی بیشی صارفین کے قیمتی برقی آلات کے جلنے کا سبب بن رہی ہے۔
حب میں لاقانونیت کا راج ہے، بلوچ عوامی موومنٹ
حب: بلوچ عوامی موومنٹ کے رکن مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی نواز علی برفت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں اور کاہل ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث صنعتی شہر حب میں لاقانونیت کا راج ہے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں جابر افسر شاہی نظام نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔ سرکاری و نیم سرکاری افسران و جملہ ملازمین عوام کو سہولت بہم پہنچانے کی بجائے منتخب نمائندوں کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
ایف سی کے جوان اور پاک فوج ہمارے محافظ ہیں،احسان شاہ
تربت: ایم پی اے احسان شاہ کی آئی جی ایف سی ساؤتھ سے ملاقات۔ایف سی ہیڈ کوارٹر تربت میں پاکستان نیشنل پارٹی کے قائد ایم پی اے احسان شاہ کی آئی جی ایف سی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران بلوچستا ن اور بالخصوص مکران کی سیاست کے ساتھ ساتھ مکران کے دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران ایم پی اے احسان شاہ نے ایف سی کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے جوان اور پاک فوج ہمارے محافظ ہیں۔
تربت ایرانی سرحد کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی
تربت: ٹرانسپورٹروں اور ڈپومالکان نے ایرانی بارڈربندش اور کسٹم، پولیس اورلیویز کی مبینہ بھتہ خوری کے خلاف جمعرات کے روز احتجاجی ریلی نکالی، ریلی میں ایرانی سرحد سے کاروبارکرنے والے گاڑی مالکان اور منی ڈپومالکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، انہوں نے ڈی سی آفس تک پیدل مارچ کیا، ڈی سی آفس پہنچنے پر ایک نمائندہ وفدنے میر شہداد دشتی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنرکیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اس موقع پر ایم پی اے لالہ رشیددشتی بھی موجودتھے، وفدنے ڈی سی کیچ کو بتایا کہ ایک طرف جالگی ایرانی بارڈر بند ہے۔
ہمارے حق پر شب خون مارنے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹیچرز
تربت: ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعلیم کی نان ٹیچنگ آسامیوں پر کامیاب امیدواروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو گوشگزار کرنا چاہتے ہیں محکمہ تعلیم کیچ میں نان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیوں کیلئے گزشتہ سال ٹیسٹ وانٹرویو ہوئے جس میں ہم150امیدوار کامیاب ہوئے اور4نومبر 2019ء کو ہمارے آرڈر جاری ہوئے۔
سانحہ ڈنک : شہید ملک ناز کی چہلم پر احتجاج اورریفرنس
تربت: سانحہ ڈنک اور شہید ملک ناز کی چہلم پر احتجاج، ریفرنس۔سانحہ ڈنک میں شہید ملک ناز کی چہلم کے موقع پر پیر کو ان کے آبائی گائوں ڈنک میں احتجاج کیا گیا اور ڈنک اسکول میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوئی جس میں آل پارٹیز کیچ کے نمائندوں کے علاوہ سماجی شخصیات اور خواتین و بچوں کی نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔