تربت:بی اے پی کے رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشیددشتی نے کوہ مراد زیارت کے سولر سسٹم لائیٹس کیلئے 3کروڑ روپے اور حلقہ انتخاب کے بجلی ضروریات کیلئے 1کروڑ40لاکھ روپے کے فنڈزمنظورکرالئے ہیں،
Posts By: بیورو رپورٹ
کرونا کا تیزی سے پھیلنا خطرناک ہے، صحت کی مد میں 5 فیصد رکھنا حکومتی غیر سنجیدگی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
تربت : نیشنل پارٹی کے سربراہ، سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلائو خطرناک ہے، حکومت پھیلائو روکنے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے کرونا وائرس کو مزاق سمجھ رہی ہے جس سے مذید خطرات بڑھ جاتے ہیں، ضلع کیچ میں میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے
صوبائی بجٹ الفاظ کےہیر پھیر کا گورکھ دھندہ ہے، بی این پی عوامی
تربت: بی این پی عوامی کے ضلعی کیچ کے انفارمیشن و کلچر سیکرٹری رائیس ماجد شاہ بلوچ نے کہاکہ 2020-21 کا بجٹ انتہائی مایوس کن الفاظ کا ہیر پھیر گورکھ دھندہ سے سوا کچھ نہیں ہے مہنگائی 24 فیصد بڑھ چکی ہے ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں نہ بڑھانا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ وزرا اور ایم پی ایز کے الاونسس میں آئے دن اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔
وعدے پورے نہ کرکے وفاق نے بدیانتی کا اظہار کیا، آغا موسیٰ جان
قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل نے وفاقی حکومت سے علیحدہ گی کا جو علان کیا ہے ہم اس کی بھر پور تائید کرتے ہیں وفاقی حکومت نے حکومتی اتحاد میں شامل ہو نے کے لیئے پی این پی سے جو واعدے کیئے تھے وہ پورے نہیں کیئے ہمارے چھ نقاط پر عمل نہ کرنا پی ٹی آئی حکومت کی بد نیتی کو ظاہر کرتی ہیں۔
سانحہ دازن، تحصیل تمپ کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں
تربت: سانحہ دازن تمپ کے خلاف تحصیل تمپ کے مختلف علاقوں میں عوامی سطح پر سخت احتجاج، مشترکہ ریلی نکال کر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دیا گیا۔
سانحہ تمپ دازن دلخراش سانحہ ہے’جمعیت
تربت :جے یوآئی کیچ کے ترجمان نے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سانحہ تمپ دازن دلخراش سانحہ ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچ کی عزت و چاردیواری پامال کی جارہی ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے، جے یوآئی کیچ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
سانحہ تمپ واقعہ افسوسناک ہے’اصغر رند
تربت :بی این پی عوامی کی مرکزی سنیئر نائب صدرو سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے تحصیل تمپ کے علاقے دازن میں رونما ہونے والے واقعہ کوانتہائی افسوسناک، ظلم و بربریت پر مبنی،وحشیانہ درندگی کی تمام حدیں عبور کرکے انسانیت کے منہ پر زور دار طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بربریت اور انسانیت سوز واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں
گوادر، آل پارٹیز کیسکو اور انتظامیہ مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
گوادر: آل پارٹیز گوادر کے کیسکو اور ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب۔ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرنے کی شرط پر دھر نا ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔بجلی کی فراہمی کا دورانیہ 19گھنٹے کرنے پر اتفاق۔ آل پارٹیز گوادر نے جو چارٹر آف ڈیمانڈپیش کیا ہے اس پر عمل درآمد کر ینگے۔ ہمارا کام شہر یوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ گوادر کے بجلی کانظام 50سالہ پرانا ہے اور افرادی قوت کی کمی ہے۔
آن لائن کلاسزکیخلاف گوادرکے طلباء کا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ
گوادر: گوادر سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں میں زیر تعلیم طالب علموں نے آن لائن کلاسوں کے فیصلے کے خلاف گوادر پر یس کلب کے سامنے دو روزہ علامتی احتجاجی کیمپ قائم کر دیا۔ ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسوں کے قیام کافیصلہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے ساتھ مزاق ہے۔ فیصلے سے طالب علموں کا تعلیمی کیر ئیر تباہ ہوجائے گا۔
ڈنک واقعہ میں ملوث کرداروں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، سیاسی جماعتیں
تربت: آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینرخالد ولید سیفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں اتحاد کے نماہندگان شریک رہے، اجلاس نے بعض علاقائی و قومی ایشوز پر بحث کرتے ہوئے اس ضمن میں متعدد اہم فیصلے لیئے، اجلاس نے برمش کیس پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ برمش کیس پر ہماری کڑی نگاہ ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ اگر آل پارٹیز نے جب بھی یہ محسوس کیا کہ برمش کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیئے جارہے۔