کراچی:بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی،بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد،بلوچ ایجوکیشنل کونسل کراچی،بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور،بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان،بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لیاری کی مشترکہ کال پہ آن لائن کلاسز اور فیسوں کے مطالبے کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے سہ روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کے پہلے روز طالب علموں اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں نے کیمپ میں شرکت کی اور طالب علموں سے اظہار یکجتی کیا۔