تربت: آئی جی ایف سی میجر جنرل سرفراز علی نے گزشتہ روز مند کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی، اس دوران آئی جی ایف سی نے علاقہ کی بہتری کے لیے جو اقدامات کیئے گئے ہیں ان کے بارے میں لوگوں کو بتایا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ پر امن ماحول اور ترقی کے مستحق ہیں۔
Posts By: بیورو رپورٹ
لاک ڈاؤن سے تاجروں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، ڈپٹی کمشنر کیچ
تربت: انجمن تاجران تربت کے ترجمان نے کہاہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرکیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی اور ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی کا تعاون تاجروں اور دوکانداروں کے ساتھ لائق تحسین ہے، کرونا ایک عالمی وباء ہے جس نے پوری دنیاکو پریشانی میں ڈال دیاہے ایسے حالات میں انتظامیہ پرکافی دباؤ ہے۔
سانگھڑ اور نوابشاہ میں 25 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت
سانگھڑ / عمرکوٹ / بدین / ٹھٹھہ / نواب شاہ: ضلع بھر میں تبلیغی جماعت سے وابستہ80 افراد کے کورونا ٹیسٹ میں سے 11 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
ٹیچنگ ہسپتال تربت کو ماڈل ہسپتال بنانا چاہتے ہیں، ڈی سی کیچ
تربت: ٹیچنگ ہسپتال تربت کے لیئے ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے ادویات پیش، ایم ایس نے وصل کرلیئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت جاکر مختلف ادویات کی بھاری مقدار ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر امداد بلوچ حوالے کردیئے۔ ڈی سی کیچ نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ یہ ادویات یہاں پر زیر علاج ان غریب اور نادار مریضوں کو مفت دیئے جائیں جنہیں دوران علاج ادویات خریدنے کی قوت نہیں ہے۔
حکومت اور انتظامیہ تاجر برادری کیساتھ تعاون نہیں کررہی، آل پارٹیز
قلات: قلات میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام طویل لاک ڈاؤن کے تاجروں کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج اور پریس کانفرنس آل پارٹیز کی جانب سے بھر پورحمایت، انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی کی قیادت میں گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے لاک ڈاؤن سے شدید متاثر دکانداروں نے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تاجربرادری کے ساتھ عدم تعاون کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
کورونا مسئلے پر پوری قوم نے حکمرانوں کا ساتھ دیا مگر وفاق و صوبے آپس میں متفق نہیں، غفور حیدری
قلات: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے پوری قوم نے مل کر حکومتوں کا ساتھ دیا مگر دیکھنے میں یہ آ رہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے یکساں پالیساں نہیں ہے۔
قلات، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کا پرنس آغا عبدالکریم خان ہسپتال کے قرنطینہ سینٹرکا دورہ
قلات: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کرونا وائرس سے متعلق معائنہ ٹیم کے رکن سیکرٹری گورنمنٹ آف بلوچستان منظور احمد موسیانی نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گزشتہ روز قلات میں پرنس آغا عبدالکریم خان ہسپتال میں واقع قرنطینہ سینٹرکا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے آئسولیشن وارڈ کا دورہ کرکے موجود سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم ایس آغا کریم ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ہسپتال میں موجود قرنطینہ سنٹر اور آئسولیشن وارڈ میں سہولیات سے انہیں آگاہ۔
تربت، آل پارٹیز نے کورونا سے متعلق حکومت و انتظامیہ کے اقدامات غیر تسلی بخش قرار دیدیا
تربت: آل پارٹیز اینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کا اجلاس، کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات غیر تسلی بخش قرار، ضلع کیچ میں 4جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی اور ایرانی بارڈر کی بندش کے حوالے سے آئی جی ایف سے ملاقات کا فیصلہ، صدارت کنوینر خلیل تگرانی نے کی۔ آل پارٹیز اینڈ ایکوٹیوسٹ الائنس کیچ کا اجلاس پیر کو کنوینر خلیل تگرانی کی صدارت میں بی این پی عوامی کے الیکشن سیل میں منعقد ہوا۔
بلیدہ، ایران سے غیر قانونی آمدو رفت کا انکشاف، کورونا کے خدشات بڑھ گئے
تربت: ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقہ سیاہ گسی سیرک زہ سے ایران کے لوگوں کی آمدورفت کی اطلاع، علاقہ مکینوں کے مطابق ایرانی سرحدسے متصل علاقہ سیاہ گسی سیرک زہ سے ایران سے تعلق رکھنے والے بلاروک ٹوک داخل ہورہے ہیں۔
بلیدہ میں احساس پروگرام کے رقم میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلرکو گرفتار کرلیا گیا
تربت: بلیدہ میں احساس پروگرام کے رقم میں کٹوتی کرنے والے ریٹیلرکو گرفتار کرلیا گیا،کتوٹی کی رقم ریٹیلر سے وصول کرلی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر(ر)محمد الیاس کبزئی نے عوامی شکایات پر بلیدہ میں احساس پروگرام کے تحت قائم پوائنٹس پر رقوم کی کٹوتی کرنے والے ریٹیلر کا نوٹس لیتے ہوئے۔