
قلات : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن ملک کا صدر ملکی حالات اور وباء سے بے نیاز ہوکر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی باتیں کررہی ہے جبکہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری تمام صوبوں نے دی تھی اور صوبے اس حوالے سے کہہ بھی رہے ہیں کہ ہمیں ہمارے حقوق نہیں مل رہے ہیں۔