پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے تحریک انصاف ہر مظلوم کا ساتھ اور ظالم کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ھے ماہ رنگ بلوچ ملک بھر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ممبران کو رہاکر اس گمبھیر صورتحال سے بچا جاسکتا ھے

کوئٹہ میں زونل رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلاس 30مارچ کو طلب کرلیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں زونل رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلاس 30مارچ کو طلب کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوئٹہ نے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30مارچ کو ڈپٹی کمشنر کمپلکس کوئٹہ میں طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں شوال کا چاند دیکھا جائے گا ۔

بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، سردار کھتیران

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر:صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے گوادر میں نہتے مزدوروں کے سفاکانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس بربریت کو ایک وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم مزدوروں کی جان لینا ناقابلِ معافی جرم ہے اور اس طرح کے بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

واشک: ناگ لیویز تھانہ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سرکاری اسلحہ اور گاڑی اپنے قبضہ میں لیکر فرار

Posted by & filed under بلوچستان.

واشک:واشک ناگ لیویز تھانہ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سرکاری اسلحہ اور گاڑی اپنے قبضہ میں لیکر فرار ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گُزشتہ شب واشک کے سب تحصیل ناگ میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو رپورٹ نہیں

پاکستان نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دے دیا

Posted by & filed under پاکستان.

دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یکطرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی بیانات میں معروضیت، حقائق کی درستی اور مکمل سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔

 گوادر:شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے،محسن نقوی

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔

جعفر ایکسپریس 16روز بعد بحال،پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، ٹرین پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی۔ وفاقی وزیر امور کشمیرامیرمقام اور ریلوے حکام نے ٹرین کو رخصت کیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس میں 280 مسافر سوار ہیں۔