
اوتھل : اوتھل کے قریب زیروپوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم 2 افراد جاں بحق 14 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوار اوتھل کے قریب زیرپوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ارباز مسافر کوچ نمبر DSA. 455 اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے تصادم کے نتیجے میں دو افراد عبدالغنی اچکزئی ولد عبدالرشید اچکزئی سکنہ کچلاک کوئٹہ ، نیاز احمد میر جت ولد محمد وارث میرجت سکنہ حب جاں بحق ہوگئے جبکہ 14 مسافر زخمی ہوگئے۔