
پشین:پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے زیر اہتمام پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی دعوت پر دو روزہ عوامی جرگہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ منعقدہ عوامی جرگہ سے ضلع پشین کے سیاسی ، سماجی رہنماء، قبائلی عمائدین /زعماء ، علماء کرام مختلف مکتبہ فکر کے معززین نے خطاب اور پشتونخوا وطن اور پشتون قوم کو درپیش صورتحال پر اپنی قیمتی آراء سے جرگے کو آگاہ کیا ۔