کو ئٹہ تفتا ن مسا فر ٹر انسپو رٹ بدستور معطل ،احتجاج مطالبات کی منظو ری تک جا ری رہے گا ،ٹر انسپو الا ئنس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : آل تفتان کوچز بس ٹرانسپورٹرز الائنس کے رہنماؤں نے اپنے احتجاج کے پانچویںروزاور گزشتہ روز سریاب روڈ کوئٹہ میں قائم اپنے احتجاجی کیمپ میں بطور اظہار یکجہتی کرنے والے دیگر روٹس کے ٹرانسپورٹر عوامی نمائندوں سول سوسائٹی کے رہنماؤں سے چیرمین محمود خان بادینی،صدرحاجی ملک شاہ جمالدینی،جنرل سیکریٹری حاجی عبد المالک محدحسنی حاجی اللہ بخش بادینی اور دیگر ٹرانسپورٹر نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم تفتان روٹ کیٹرانسپورٹروں نے گزشتہ چار روز 23 دسمبر سے غیر معینہ مدت کیلئے ٹرانسپورٹ بند کرکے پرامن ہڑتال کو غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بارکسا نوں کی بہودکیلئے بینظیر کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے ،وزیر اعلیٰ بلو چستان

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ +گڑھی خدا بخش:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کے مطابق بلوچستان میں عام آدمی کی بہتری کیلئے اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کسانوں، ہاریوں کی بہبود کیلئے بینظیر بھٹو کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے

سیا ست میں مداخلت سے بلو چستا ن کے نو جو انوں کا پا رلیما نی نظا م سے اعتما داٹھ گیا ہے ،نیشنل پا رٹی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی جانب سے ہزارہ ٹان میں پارٹی ممبر شپ کہ حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کہ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ ممبر سینٹرل کمیٹی ڈاکٹر رمضان ھزارہ پارٹی رہنما میڈیم سائرہ بتول ،عیوض علی کشتمند نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو نیپ NAP کا تسلسل ہے نیپ کی طرح نیشنل پارٹی بھی عوام کو ھی طاقت کا سر چشمہ سمجھتی ھے اور عوام کہ ووٹ سے ھی سیاسی نظام کی تشکیل پر یقین رکھتی ہے ھے

بلو چستا ن کی یونیورسٹیوں کو با اختیا ر بنا کر مشر وط فنڈ ز دئیے جا ئیں گے ،گو رنر بلو چستان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اساتذہ کرام ہی ہمارے پورے تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تنخواہوں کے بغیر اسی ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی بھی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی. کچھ عرصے سے ہماری پبلک سیکٹر کی بعض یونیورسٹیوں کو مالی مشکلات درپیش ہیں اور تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے ہمارے پروفیسرز حضرات اور ملازمین کا وقار بھی متاثر ہوا لیکن ہماری پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو درپیش مالی چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

لیویزایریاکو پو لیس میں ضم نہیں ہو نے دینگے ،اپو زیشن اراکین ،اسمبلی جو فیصلہ کر ے گی وہی قبو ل ہو گا ،اسپیکر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کواسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کے آغاز پر اسپیکر نے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی وجہ سے وزراء یہاں نہیں ہیںلہذا جمعہ کے اجلاس کی کاروائی آئندہ اجلاس تک موخر کی جاتی ہے ۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے نقطہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لیویز ایریا کو پولیس ایریا میں تبدیل کیا جارہا ہے

تعلیمی اداروں کے احا طے میں سیا سی سرگرمیوں کی اجا زت نہ دی جا ئے ،بلوچستان ہا ئیکو رٹ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ شبیر احمد شیرانی کا تعلیمی اداروں کے احاطے میں طلبہ ونگز کو سیاسی سرگرمیاں سر انجام دینے سے متعلق دائر کردہ ائینی درخواست بنام سیکرٹری محکمہ کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سماعت کی۔… Read more »

تربت، ڈاکٹر مالک بلوچ کا اپنےفنڈز سےمسجد کی تعمیر کااعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت:نیشنل پارٹی ملک آباد کے یونٹ سیکرٹری، محمد اقبال بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے نیشنل پارٹی سنٹرل کمیٹی کے رکن، واجہ ابوالحسن بلوچ کے فارم ہاؤس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان اسمبلی کے رکن، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔

ڈی سی گو ادر کے اکا ؤنٹس میں 14ملین جب کہ ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے غیر فعال اکا ؤنٹ میں 25.820ملین روپے مو جو د ہو نے کا انکشا ف

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر گوادر کے اکائونٹس میں کل 14,532.294 ملین روپے جبکہ ڈیرہ بگٹی کے ایک غیر فعال اکاؤنٹ میں 25.820 ملین روپے موجود ہونے کا انکشاف ۔ جمعہ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئر مین اصغر علی ترین کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

عمران خان بہانہ، میزائل پروگرام نشانہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف بیان دینے والے پاکستان کے لیے فکر مند نہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان صرف بہانہ ہیں، اصل میں میزائل پروگرام نشانہ ہے، سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثانوں پر سودا کرنے کو بھی تیار رہتی ہیں۔