
کوئٹہ: بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پارلیمانی لیڈر و پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں میر صادق عمرانی نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر تخریبی کاروائیوں کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی جو کوششیں کر رہے ہیں