بے ظابطگیوں میں ملوث وزراء کیخلاف کارروائی کریں ،صدر زرداری کا سرفراز بگٹی کو ہدایت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+اسلام آباداین این آئی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سمیت پیپلزپارٹی کی کابینہ و پارلیمانی ارکان کی ملاقات،صدرمملکت نے وزیراعلیٰ کومالی بدعنوانی اور بے ضابطگیوںمیں ملوث وزراء اورافسران کے خلاف کارروائی کرنے اور پارلیمانی ارکان کے تحفظات کو دورکرنے کی ہدایت کردی۔

جنوبی وزیرستان ،چیک پوسٹ پر حملہ16 جوان شہید،8دہشت گردہلاک ہوئے،آئی ایس پی آر

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

کولواہ کے علاقہ رودکان میں فائرنگ، ایک سیکورٹی اہلکار کے زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: کولواہ کے علاقہ رودکان میں فائرنگ، ایک سیکورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع، لیویز ذرائع کے مطابق کولواہ کے علاقہ رودکان میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکار شکار کی غرض سے عرب شیوخ کی آمد سے قبل سیکورٹی معاملات کا جائزہ لے رہے تھے جن پر فائرنگ کی گئی۔

تربت،کریمہ بلوچ کی چوتھی برسی پر بلوچ وومن فورم کی طرف سے سیمینار

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بانک کریمہ بلوچ کی چوتھی برسی پر بلوچ وومن فورم کی طرف سے سیمینار، ڈاکٹر شلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کا برسی پر خطاب۔ بلوچ وومن فورم کے زیر اہتمام بانک کریمہ بلوچ کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

بلوچستان میں ایل پی جی بو ٹلنگ پلا نٹس قا ئم کئے جائیں گے ،سرما یہ کا ری بو رڈ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سے ریجنل آفس کراچی میں ڈائنامک انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن کے گروپ سی ای اواویس میر نے ملاقات کی ، ملاقات میں صاف توانائی کو فروغ دینے اور ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس کے قیام کے ذریعے بلوچستان کے جنگلات کی حفاظت سے متعلق… Read more »

جسٹس منصور کا ججز کی تعینا تی میں انٹیلی جسٹس ایجنسی سے رپو رٹ لینے کی مخا لفت ،جو ڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس سے قبل جسٹس منصور کا ایک اور خط سامنے آ گیاجس میں اہم امور پر بات کی گئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعیناتی کا میکانزم ہونا چاہیے۔

دہشتگردسی پیک کی شا ندار پیشرفت کو نقصا ن نہیں پہنچا سکیں گے،احسن اقبال

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

بیجنگ :وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ دہشتگرد سی پیک کی شاندار پیش رفت کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، چینی منصوبوں پر 12 ہزار مستقل فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

گوادر دھر نے کی حما یت کر تے ہیں عوام مشکلا ت کا شکا ر ہیں ،نیشنل پا رٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رحمت صالح بلوچ نے گوادر میں جاری آل پارٹیز دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیر اعلی بلوچستان کا کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے لئے مالی معاونت  پیکج کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے لئے مالی معاونت کے پیکج کا اعلان کردیا ۔ محکمہ مذہبی امور بلوچستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے مسیحی کمیونٹی کے 1ہزار غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی، وزیر اعلی کا یہ اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور غریب اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے