
گوادر:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی منصوبے پر عمل درآمد سے قبل مقامی نمائندوں اور آبادی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے،مقامی ماہی گیروں کے تحفظات دور کئے بغیر منصوبے پر عمل درآمد بے سود ہوگا،شپ بریکنگ یارڈ منصو بے با رے تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے اور بتا یا جا ئے کہ مذکو رہ منصو بے سے مقامی آبادی کو کیا فائدہ اور کیا نقصان ہوگا ، ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ نے سمندری حیات کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے غیر قانونی ٹرالنگ کو بہر صورت سختی سے روکنا ہوگا۔