ن لیگ اور پی پی میں صوبے میں حکومت سازی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ،صادق عمرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: سینئر صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے نے کہاکہ مسلم لیگ ن وفاق میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی سے کیئے معاہدے کی پاسداری کرے بلوچستان حکومت کی تشکیل میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے اور وزیر اعلیٰ کا عہدہ پانچ سال تک پیپلز پارٹی کے پاس رہے گا،

کوئٹہ، گیس بندش اور پریشر میں کمی کا سلسلہ جاری، عوام کو مشکلات کا سامنا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس بندش اور پریشر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہورہے ہیں۔ گیس پریشر میں کمی اور بندش نے صارفین کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ شدید سردی میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں خواتین، بچے، بزرگوں کو سردی کے موسم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بغیر اطلاع گیس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے گیس لیکج حادثات رونما ہورہے ہیں اور لوگوںکی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

ایف سی بلوچستان نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، سامان سے بھری 21 گاڑیاں ضبط

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کارروائی کر تے ہوئے غیر ملکی اشیاء بر آمد کر کے 21 گاڑیاں ضبط کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ملکر انسداد اسمگلنگ کی خلاف کارروائی کر تے ہوئے بیٹل نیٹس ،ٹائرز، سگریٹس اور بھاری مقدار میں کپڑا بر آمد کر کے 21 گاڑیاں ضبط کر لیں ، اس موقع پر اسمگلرز کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ اور قومی شاہراہ کو بلاک بھی کیا گیاایف سی کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی اور قومی شاہراہ کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

جامعہ گوادر میں ایچ ای سی-نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام اسکل بلڈنگ تربیتی پروگرام کا اختتام، شرکاء میں اسناد تقسیم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: جامعہ گوادر میں ایچ ای سی-نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن (NAHE) کے زیر اہتمام پانچ روزہ اسکل بلڈنگ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

کوئٹہ حلقہ پی بی 45 پر 19 دسمبر کو کانٹے دار مقابلہ متوقع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 میں 19 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیاسی جوڑ توڑ اور کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اس حلقے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں،

پنجگور اور موسی خیل میں آپریشن کر کے10دہشتگرد ہلاک کئے، آئی ایس پی آر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستان کے ضلع پنجگور اور مو سی خیل میں سیکورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا۔