صوبے میں طبی سہو لیا ت کی فراہمی پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں ،چیف سیکرٹری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں بنیادی مراکز صحت کی فعالی اور ادویات کی فراہمی کے سلسلے میں اجلاس منعقد اجلاس میں مراکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

عوامی خدمات کی انجام دہی کے لیے سرکاری افسران ٹینٹ میں گزارا کرلیں،سرفراز بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے سرکاری افسران اور اہلکاروں کی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے

میں نے جنرل باجوہ کی توسیع کے بدلے 50 لاپتہ افراد بازیاب کرائے،اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچستان کے سیاسی رہنما اختر مینگل نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کے لیے ووٹ دینے کے بدلے 50 لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا۔

خواتین کو ڈھال بنا کر ریاست کو چیلنج کرنے والوں کوجواب دینا ہوگا،ترجمان حکومت بلوچستان 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے، لیکن قومی شاہراہوں پر اس وقت دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق،منصوبے سے 13.1 ملین ٹن تانبہ اور 17.9ملین اونس سونا حاصل ہونے کی توقع

Posted by & filed under بلوچستان.

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی ہے اور 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کمپنی کا منصوبے میں 8.33 فیصد شیئر ہوگا۔

احتجاج کیلئے شہر میں روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسعد نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے شہر میں روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پر امن احتجاج کیلئے مقرر کردہ مخصوص مقامات پر احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے اور احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پرامن احتجاج کے لیے مخصوص مقامات مقرر کردیئے گئے ہیںپرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے

افسران و اہلکار کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں، دہشتگردوں کیخلاف جھکنا نہیں ، طاقت سے لڑیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس  جس میں  چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریز کی شرکت کی ۔ اجلاس میں  گورننس کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد، درپیش چیلنجز اور حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس نے  28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف، وزیر اعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے کر دہری ملازمت کرنے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا،

ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس، رشتہ داروں کو ملاقات کی اجازت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے نوٹس ۔ یہ درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ کو گرفتار کرنے کے بعد فوراً جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری قانونی طریقہ کار کے برعکس ہے۔

نوبل پیس ایوارڈ کی نامزد ماہ رنگ بلو چ اورسمی دین بین الاقوامی شخصیا ت ہیں،پنجاب کے حکمران پشتون بلوچ اقوام کو شکست نہیں دے سکتے،اصغر اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ   اس وقت ملک بالخصوص بلوچستان کی صورتحال مشکل دور دے گزر رہی ہے ریاست اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انسانی غقوق کو پیرو تلے روند رہی یے  پشتون بلوچ وطن میں بد امنی انتہا پر ہے ماہ رنگ بلوچ کو دنیا نوبل پیس ایوارڈ سے نواز رہی یے سمع الدین کی جدوجہد کو بھی دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہے  ایک ایسی بہن، بیٹی جو اپنی زندگی میں قرب سے گزری ہو اس کو مزید تنگ کیا جا رہا ہے