کراچی: سمی دین بلوچ سمیت 4 افراد ایم پی او ایکٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے زیرحراست

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سندھ حکومت نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنما سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 30 روز کے لیے حراست میں لے لیا۔

بی این پی کے لانگ مارچ و احتجاجی شیڈول کی حمایت، کارکن بھرپور شرکت کریں : بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ انسانیت سوز واقعات کے خلاف جاری کردہ احتجاج شیڈول جس کے تحت 25 مارچ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال، 26 مارچ کو احتجاجی مظاہر جب کہ28 مارچ کو بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کے سربراہی میں وڈھ تا کوئٹہ لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

بلوچستان میں حکمرانوں نے ظلم و جبر کی ساری حدیں پار کرلی ہیں،چئیرمین شبیر بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

بلوچستان میں سیاسی کارکنان پر حالیہ کریک ڈاؤن و پرامن احتجاجی مظاہروں پر طاقت کا استعمال کرکے ان کی تذلیل کرنا و غیرقانونی گرفتاری سے سنگین قسم کی انسانی بحران پیدا ہوئی ہے۔ اس طرح بلوچ سیاسی کارکنان کی تذلیل بلوچ قوم کی روح پر ایک حملہ ہے جہاں حکمرانوں نے ظلم و جبر کی ساری حدیں پار کرکے بلوچستان میں جبر کی غیر انسانی مثالیں قائم کی ہیں۔

ہماری بیٹیوں کی گرفتاری کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کرتا ہوں ، سردار اختر مینگل  

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

سردار اختر مینگل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں وڈھ سے کوئٹہ تک ایک لانگ مارچ کا اعلان کرتا ہوں، جو ہماری بیٹیوں کی گرفتاری اور ہماری ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کے خلاف ہے۔

بی وائی سی کے رہنمائوں و کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف تربت میں ریلی ، دھرنا دیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے کارکنوں کی گرفتاری، پر امن دھرنا پر ریڈ، فائرنگ اور ہلاکتوں کے خلاف تربت میں پیر کو ایک پرامن ریلی نکالی اور شہید فدا چوک پر دھرنا دیا گیا۔ریلی کا آغاز شہید فدا چوک پر بی وائی سی کی دھرنا گاہ سے کیا گیا

زائرین کی کوہ مراد زیارت آمد کا سلسلہ جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: زکری زائرین کی تربت کوہ مراد زیارت آمد کا سلسلہ جاری، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن تربت اور زیارت کمیٹی نے تمامتر تیاریاں مکمل کر لیے۔ رمضان المبارک کے دوران زکری زائرین کی کوہ مراد تربت زیارت شریف آمد کا سلسلہ جاری ہے،

بلوچستان میں بے روزگاری ،ناخواندگی سے حالات خراب ہوئے ، ہدایت الرحمن بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری ,ناخواندگی نے حالات بہت خراب کیے جماعت اسلامی بے بدامنی کیساتھ روزگاری کا خاتمہ اورلاپتہ افرادکی بازیابی ہماری ترجیح ہے ہیلپنگ ہینڈاورالخدمت فاونڈیشن ملکربلوچستان کے پریشان حال عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گوادرکے بے روزگارنوجوانوں کوروزگاردینے پرہیلپنگ ہینڈکے شکرگزارہیں۔

بی این پی وفد کی بلوچستان با رے رہنما ئوں سے ملا قات،اے پی سی میں شرکت کی دعوت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ایک وفد سابق سینیٹر ثنا بلوچ سابق ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ٹکری شفقت لانگو ودیگر کے قیادت میں بلوچستان بار کونسل کے آفس میں آمد وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے زیراہتمام عید کے بعد بلوچستان کے مخدوش صورتحال سیاسی بحران ودیگر اہم مسائل پر پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کے سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے جس میں بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ کو شرکت کی دعوت دی وفد نے بتایا کیا