
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس حملے میں مارے گئے نامعلوم دہشتگردوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے دفنایا ہے،جولاشیں ناقابل شناخت ہیں ان کو امانتا دفنایا گیا ہے، جن لاشوں کی شناخت ہورہی ہے قانونی طریقوں سے ورثا وصول کریں، ریاست کیخلاف جنگ شروع کی گئی یہ غیر معمولی حالات ہیں، دہشتگردوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا، یہ لوگ پاکستان توڑنا چاہتے ہیں