راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کرکے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
Posts By: روزنامہ آزادی
وزیراعظم کی فضل الرحمان اور اچکزئی سے ملاقات
اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام فضل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے داخلی و خارجی راستوں پر ایف سی کی اضافی نفری تعینات کردی ہے، تاکہ پاک فوج کی جانب سے آپریشن سے متاثرہ علاقے شمالی وزیرستان سے نقلِ مکانی کرنے والے افراد کو صوبہ میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔
کراچی: پولیس مقابلے میں لیاری گینگ کا ملزم ہلاک
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک اہم ملزم ہلاک ہوگیا۔
جنرل راحیل شریف کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج اسلام آباد ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی۔
پشاور : فاٹا کے سینیٹر کا بیٹا فائرنگ سے ہلاک
پشاور: خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک میں وانا روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں فاٹا کے سینیٹر صالح شاہ کا بیٹا شمس الاسلام ہلاک ہوگیا۔
اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت، ٹاسک فورس کے قیام کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مشیروں کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے ہیں، خورشید شاہ
اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مشیر نااہل ہیں جن کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے ہیں۔
ورلڈ کپ: انگلینڈ اور یوروگوائے کے مابین بقا کی جنگ
رازیل میں فٹبال ورلڈکپ کے دوران جمعرات کو جہاں بڑے میچ میں انگلینڈ اور یوروگوائے کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی وہیں کولمبیا کا مقابلہ آئیوری کوسٹ سے اور جاپان کا یونان سے ہوگا۔
لاہور میں پولیس کا قتل عام
لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی سے دو خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے اور 85زخمی ۔ تشدد کے واقعات اس وقت رونما ہوئے جب لوگوں نے منہاج القرآن کے قریب سے حفاظتی رکاوٹیں دور کرنے کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاج کے دوران پولیس کا رویہ سفاکانہ تھا۔