کراچی: آج صبح شہر میں دو بچوں میں پولو وائرس کی تصدیق ہوجانے کے بعد کراچی میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
Posts By: روزنامہ آزادی
موجودہ سیاسی تعطل میں الجھنے سے سپریم کورٹ کا گریز
اسلام آباد: حکومت اور وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے درمیان موجودہ سیاسی تعطل سے پیر کے روز سپریم کورٹ نے خود کو دور کرلیا، لیکن یہ واضح کردیا کہ وہ ہر قیمت پر آئین کا تحفظ کرے گی اور آئین سے انحراف کی کبھی اجازت نہیں دے گی۔
شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی، 18 شدت پسند ہلاک
پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقوں شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے دوران پاک فوج کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید اٹھارہ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ فورسز نے دہشت گردوں کے بارہ مبینہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے ہیں۔
ریڈ زون میں داخلہ، پی ٹی آئی کی خطرناک حکمت عملی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کے حساس علاقے ریڈ زون میں داخل ہونے کے لیے خطرناک حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
چھٹا دن: عمران خان ریڈ زون میں داخل ہونے کے لیے پرعزم
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج ریڈ زون کی جانب مارچ کی قیادت کریں گے۔
صدر مملکت کی جانب سے ممتا ز صحافی صدیق بلوچ کیلئے تمغہ امتیاز
اسلام اباد: صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس پر 50شخصیات کو مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسن کارکردگی
پشاور: طوفانی بارش سے 12 افراد ہلاک،80 زخمی
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں آندھی اور طوفان کے باعث خواتین اوربچوں سمیت 12افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا 320 رنز پر آؤٹ
کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں آئی لینڈر اپنی پہلی اننگز میں 320 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔
خیبرایجنسی میں گاڑی میں دھماکے سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ کے علاقے سورڈھنڈ میں گاڑی میں دھماکے سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
انقلاب مارچ پر حکومت سے کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں ہوگی، طاہر القادری
کھاریاں: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ کامیابی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور اس پر حکومت سے کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں ہوگی۔