واشنگٹن: میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاکستان میں ‘کیوبن ٹوئیٹر’ طرز کاپروگرام چلایا تھا لیکن یہ منصوبہ درکار فنڈز اکھٹے نہ کر پانے کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔
Posts By: روزنامہ آزادی
سعودی عرب: مرس سے ہلاکتوں کی تعداد 102 تک جاپہنچی
جدّہ: عرب نیوز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (مرس) سے سعودی عرب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اتوار کو 102 تک جا پہنچی ہے۔ حکام نے اس ہلاکت خیز وبائی مرض سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دس مزید اموات کی تصدیق کی ہے۔
‘میرے بیٹے کے اغواکاروں نے کبھی تاوان نہیں مانگا’
لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے ایک سال سے زائد عرصے میں ان کا علی حیدر گیلانی کے اغوا کاروں سے رابطہ ہوا، لیکن انہوں نے کبھی تاوان کا مطالبہ نہیں کیا، کیونکہ وہ اپنے کچھ قیدیوں کی بحفاظت رہائی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
جارج کلونی مسلم بیرسٹر کی دلیلوں کے قائل
لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی نے برطانوی مسلم خاتون بیرسٹر امل علام الدین کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔
ریٹائیرمنٹ کی عمر میں اضافہ کیا جائے: آئی ایم ایف
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک اصلاحاتی پروگرام کے حصہ کے طور پر ریٹائیرمنٹ کی عمر میں اضافہ اور پینشن بل پر کنٹرول کرے۔
شمالی وزیرستان: سڑک کنارے بم پھٹنے سے تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک
کراچی: شمالی وزیرستان کی سرحد پر دھماکے میں ایک فوجی افسر سمیت تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے سرکی گیٹ میں دھماکے سے ایک مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ شرپسندوں کی جانب سے راکٹ فائر کئے گئے جو دھماکے سے پھٹ پڑے۔
اسلام آباد: جعلی بلٹ پروف ورکشاپ سیل
اسلام آباد: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارکر بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی ایک موٹر ورکشاپ کو سیل کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
غداری کیس؛ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نےایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پرویز مشرف اور ان کے وکلا کو دینے سے متعلق فیصلہ 8 مئی تک محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس، طالبان سے مذاکرات پر غور
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے جس میں طالبان سے مذاکرات اور دیگر امور پر تفصیلی غور ہورہا ہے۔
مذاکراتی عمل 2 روز میں دوبارہ شروع ہوجائے گا، مولانا سمیع الحق
نوشہرہ: طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل آئندہ 2 روز میں دوبارہ شروع ہوجائے گا۔