نیویارک: امریکی اخبار ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ کے مطابق دہشت گردی اورمشکلات کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔
Posts By: روزنامہ آزادی
بھارت نے پاکستان سے نیوٹرل مقام پر کرکٹ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی
ممبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جہاں تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات کی راہ ہموار ہورہی ہے وہیں کرکٹ کے میدان میں بھی دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے اور اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
حکومت نے 10 فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: وفاقی حكومت نے 10 فروری كو مشتركہ مفادات كونسل كا اجلاس اسلام آباد میں طلب كر لیا ہے۔
شاہ زین بگٹی نے خورشید شاہ سے مذاکرات کے بعد دھرنے کا مقام تبدیل کردیا
کشمور: شاہ زین بگٹی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کے بجائے اس کا مقام تبدیل کردیا ہے۔
مشرف کی زندگی بچانے کیلئے فوری انجیو گرافی کی ضرورت ہے تاہم وہ پاکستان میں کرانے پرتیار نہیں،میڈیکل رپورٹ
اسلام آباد: غداری مقدمے میں پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں سابق صدر کو فوری طور پر انجیو گرافی کرانے کی تجویز دی گئی تاہم پرویز مشرف پاکستان سے انجیو گرافی کرانے کو تیار نہیں۔
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 20 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
مستونگ: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کیخلاف ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال
کراچی: ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (س) کی کال پر ہڑتال کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہوگئی۔
کراچی اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کریکر دھماکوں سے گونج اٹھا، شہریوں میں خوف وہراس
حیدرآباد/کوٹری/جامشورو: کراچی، حیدرآباد، کوٹری اور جامشورو سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کئے گئے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دلی ہنوز دور است…… حبیب بلوچ
با الآخرپاکستان کو یہ دن بھی دیکھنا نصیب ہوہی گیا جب ملک میں مکمل طور پر شریفوں کا راج قائم ہے۔ شریفوں کے راج کے قیام کا مطلب ہر گز یہ اخذ نہ کیاجائے کہ مملکت پاکستان میں اب شرافت کا دور دوراہوچکا یا امن، چین و سکون قائم ہوچلا بلکہ میری مراد اوپر سے نیچے اور دائیں سے بائیں یعنی حمکرانی کے ساتوں طبق شریفوں کا راج قائم ہوچکا ہے۔
دہشت گرد ملک کے سب سے بڑے غدار ہیں، بلاول بھٹو زرداری
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر پرسن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بہادری کا دعویٰ کرتے ہیں مگر اپنے شہید فوجیوں کے لئے لڑ نہیں سکتے۔