نیویارک: بین الاقوامی سطح پر معروف اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ایک اہلکار کی جانب سے دی گئی پانچ درخواستوں کا احترام کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ توہین آمیز ٹوئیٹس کو بلاک کردیا جائے گا۔
Posts By: روزنامہ آزادی
شمالی وزیرستان میں آج بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 4 دہشت گرد ہلاک
میران شاہ: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی
آخر کار حکومت کو فضائی کارروائی کا فیصلہ کرنا پڑا ۔شمالی وزیرستان کے بعض علاقوں اور انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے جس میں اطلاعات کے مطابق 73جنگجو ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹر گن شپس نے جنگجوؤں کے معروف ٹھکانوں پر بمباری کی ۔
نارووال میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 136 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ
نارووال: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہورہی ہے جو شام 5 بجے تک کسی بھی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔
چین کے صوبے سنکیانگ میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک، 90 زخمی
بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ 90 زخمی ہو گئے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دوسرے روز بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے دوسرے روز بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بمباری کی جب کہ ماچس کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔
لاہور میں میٹرو بس کے بعد اب میٹرو ٹرین بھی چلے گی، چین سے معاہدہ طے پا گیا
شنگھائی: لاہور میں اب میٹرو بس کے بعد میٹرو ٹرین بھی چلے گی اور اس حوالے سے حکومت پاکستان اور چین کے درمیان میٹرو ٹرین منصوبے کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
جنوبی ایشیا دنیا کا کرپٹ ترین خطہ ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
کھٹمنڈو: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے جنوبی ایشیا کو دنیا کا کرپٹ ترین خطہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس خطے کے ممالک کی حکومتیں بدعنوانی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
وزیراعظم نے مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا، دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نسیم اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھارت کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا ہے تاہم اب تک ان کی جانب سے اس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
’برازیلی ٹیم پر خدا کا سایہ‘
جب سنہ 2014 کے فٹبال کے عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم کروشیا سے مقابلے کے لیے میدان میں اترے گی تو برازیل کی ٹیم کے گیارہ کھلاڑی تو وہاں ہوں گے ہی، لیکن ان کے ساتھ خدا بھی ہوگا۔