اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق ای سی ایل کیس کی پیروی کرنے والے ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان سمیت تین ڈپٹی اٹارنی جنرل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
Posts By: روزنامہ آزادی
قومی سلامتی پر اہم اجلاس جاری
اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اور علاقائی سلامتی پر اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس جاری ہے۔
طالبان اختلافات: امن مذاکرات مشکلات کا شکار
اسلام آباد: طالبان کے مختلف گروپوں میں ہفتوں سے جاری اندرونی لڑائیوں کے باعث حکومت سے جاری امن مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی اثاثوں پر نواز سمیت 63 سیاستدانوں کوعدالتی نوٹس
لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے غیر ملکوں میں موجود اثاثوں کو واپس پاکستان لانے کی ایک پٹیشن پر وزیر اعظم نواز شریف سمیت 63 سیاست دانوں کو نوٹس جاری کر دیے۔
آواران کے زلزلہ زدگان
وفاق کی جانب سے چار ارب روپے آواران کے زلزلہ زدگان کی آباد کاری کیلئے صوبائی حکومت کو مل گئے ہیں۔ اس سے 16ہزار مکانات آواران اور کیچ اضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ زلزلہ پروف ہوں گے۔
انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکوارڈ نے اپنی ایک میچ کی فیس انگلش فٹبال فاؤنڈیشن چیریٹی کو دینا کا اعلان
لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے ورلڈ کپ کے اسکوارڈ نے اپنے ایک میچ کی فیس تین لاکھ 62ہزار پاؤنڈ انگلش فٹبال فاؤنڈیشن چیریٹی کو دینے کا اعلان کردیا انگلش فاؤنڈیشن کے سربراہ انگلینڈ کے کپتان سٹیون جیراڈ ہے۔
خربوزوں کے بعد موم پلیوں پر انگلش کھلاڑی کے تصاویر بنادئیے گئے
لندن(اسپورٹس ڈیسک) خربوزوں کے بعد موم پلیوں پر انگلش کھلاڑی کے تصاویر نقش کردئیے گئے لندن کے مشہور معروف مصور کونٹیان ڈیوانی نے ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ فٹبال ٹیم کے لیجنڈ بیکھم، وین رونی، ہال گاسکیونی، ایلن شیرر اور گیری لنکر کی تصاویر میں موم پلیوں میں نقش کی
عالمی کپ کے فائنل میں ہارنے کی روایت کوبدل دینگے، ہنٹلار
برازیلیا(اسپورٹس ڈیسک) ہالینڈ کے اسٹار کھلاڑی اور سٹرائیکر کیلاس جان ہنٹلار نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم عالمی کپ کے فائنل میں ہارنے کی روایت کو بدل دینگے ہنٹلار نے مزید کہا کہ ہالینڈ کی ٹیم نے وین پرسی جیسے بڑے اسٹرائیکر موجود ہے ۔
رائن گگز نے مانچسٹر یونائیڈ کے 23سالہ کیرئیر کو اختتام کردیا
مانچسٹر (اسپورٹس ڈیسک ) لیجنڈ رائن گگز نے مانچسٹر یونائیڈ کے 23سالہ کیرئیر کو اختتام کرتے ہوئے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا واضح رہے گگز گزشتہ سیزن میں چار میچز کیلئے مانچسٹر یونائیٹڈ کے نگران منیجر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں
مانچسٹر یونائیٹڈ نے وین گال کو ٹیم کا نئے کوچ مقرر کردیا، گگز اسسٹنٹ کوچ منتخب
مانچسٹر (اسپورٹس ڈیسک) لوئس وین گال کو تین سال کے لیے مانچسٹر یونائیٹڈ کا نیا کوچ مقرر کردیا ہے۔مانچسٹر یونائیڈ کے لیجنڈ رائن گگز کو اسسٹنٹ کوچ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے وین گال کو ٹیم کے نئے کوچ بنانے کا باقاعدہ اعلان کردیا