کشمیر میں فرضی جھڑپ: ’بھارتی فوجیوں کا کورٹ مارشل ہوگا‘

Posted by & filed under پاکستان.

کشمیر (آزادی نیوز)بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں ملوث دو افسروں سمیت چھ فوجی اہلکاروں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل کالیا کے مطابق فوج نے ایک کرنل سمیت چھ فوجی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اخوان المسلمون ’دہشت گرد‘ تنظیم

Posted by & filed under بین الاقوامی, مزید خبریں.

مصر (آزادی نیوز)مصر میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ اخوان المسلمون نے مصر میں آنے والی سیاسی تبدیلی کے بعد ہونے والے پہلے آزادانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے امیدوار محمد مرسی نے صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان کے آٹھ کانکنوں کو اغواء کرلیا

Posted by & filed under بلوچستان, کوئٹہ.

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان کے آٹھ کانکنوں کو اغواء کرلیا، واقعہ کے خلاف کانکنوں نے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ بند کردی اور مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

لیویز فورس کی کارروائی بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Posted by & filed under بلوچستان, کوئٹہ.

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ محراب شاہ کے مطابق لیویز فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کرد گاپ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی

پرویزمشرف کاغداری کیس کوسیاسی اندازمیں بھی لڑنے کا فیصلہ

Posted by & filed under مزید خبریں.

اسلام آ باد(آزادی نیوز) سابق صدر پرویزمشرف نے اپنے حمایتیوں کو سڑکوں پر لانے کافیصلہ کر لیا۔وکلااور سیاسی اتحادیوں کے ساتھ رابطے شروع کردیے گئے۔ انتہائی مستندذرائع سے معلوم ہواہے کہ سابق صدرنے سنگین غداری کے مقد مے کوعدالتوں کے اندرلڑنے کے علاوہ باہرسڑکوں پربھر پورانداز میں اٹھانے اورسیاسی انتقام کے نام پراس کے خلاف احتجاج کرنے کافیصلہ کرلیا ہ

ملک اور عوام انتہا پسندی اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں،صدر مملکت ممنون حسین

Posted by & filed under کوئٹہ, مزید خبریں.

اسلام آباد(آزادی نیوز) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک اور اس کے عوام انتہا پسندی اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، اگر ہم قائد کے رہنما اصولوں پر چلیں تو دنیا میں اپنا جائز مقام حاصل کرلیں۔