لاہور(آزادی نیوز)پاک بھارت سرحدی فورسز کا سربراہی اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور اسمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر سرحدی امور پر بات چیت کی جارہی ہے۔
Posts By: روزنامہ آزادی
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ، پی اے ایف نے نیوی کو مات دیدی
کراچی(آزادی نیوز) 10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پی اے ایف کی ٹیم نیوی کو مات د کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی، پاکا اور ا?رمی کا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور کے ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ پر جاری تیسرے اورآخری مرحلے کے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے نیوی کے خلاف 1۔0 سے کامیابی حاصل کی،
پاکستانی اٹیک نے جان پکڑلی، سری لنکنز کے ہوش اْڑنے لگے
ابوظبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ بدھ کو ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ گرین شرٹس حریف پر فیصلہ کن وار کیلیے بے قرار ہیں، پاکستانی اٹیک کے جان پکڑتے ہی سری لنکنز کے ہوش اڑنے لگے، بعد میں بولنگ سے گریز کی پالیسی بھی گلے کا پھندہ بن چکی،
کوئٹہ شدید سردی میں گیس غائب شہر ی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+خبررساں ادارہ) بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس پریشر مکمل طور پر ختم ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ سردی سے ٹھٹھر گئے اور ٹھنڈ لگنے سے سینکڑوں بچے اور بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں
سیستان بلوچستان میں دہشتگرد حملے عالمی طاقتوں کی تہران کیخلاف سازش ہے، ایران
تہران(آن لائن) ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی طاقتیں دہشتگرد اور انتہا پسند گروپوں کو دنیا بھر کے مختلف حصوں میں عدم استحکام اور انتہا پسندی کے فروغ کیلئے استعمال کر رہی ہیں،
بلیدہ: سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ اہلکار سمیت 6افراد جاں بحق، 2زخمی
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مسلح افراد سمیت ایک ایف سی اہلکار بھی جاں بحق ہوا ۔ ایف سی کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس تھے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کل سے وصول ہونگے
اسلام آباد(آزادی نیوز)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کل سے وصول کیے جائیں گے جبکہ پنجاب میں کاغذات جمع کرانے کیلئے دو دن رہ گئے۔ سندھ میں کاغذات نامزدگی کا اجراء منگل سے شروع ہوگیا،
نوشہرہ :کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے2 کمانڈر گرفتار
نوشہرہ(آزادی نیوز) نوشہرہ میں پولیس نے کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے دو کمانڈروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے فاضل کورونہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا
آصف نا اشمیت، وینا ملک نے دبئی میں اسد بشیر خان خٹک سے شادی رچالی
دبئی(آزادی نیوز) محمد آصف اور اشمیت پٹیل کے ساتھ دھواں دھار دوستی کے بعد اداکارہ وینا ملک نے بالا خر شادی کر ہی لی لیکن کسی اداکار یا کرکٹر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے والد کے دوست کے بزنس مین بیٹے کے ساتھ۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس جوش و جذبے سے منا رہی ہے
کراچی(آزادی نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کی تقریبات جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے اس موقع پر بیت الہام اور ویٹکن سٹی میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسیحی برادری آج روایتی جوش و جذبے سے کرسمس منا رہی ہے،