اسلام آ باد: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے بجلی کا شارٹ فال 3200 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث پوری قوم کو اگلے 2 سے 3 ماہ تک لوڈ شیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا۔
Posts By: روزنامہ آزادی
کراچی کے علاقے لیاری میں باپ اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 5 افراد قتل
کراچی: لیاری کے علاقے دریا آباد میں دہشت گردوں نے باپ اور اس کے 2 بیٹوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے باوجود امن قائم نہیں ہوسکا
حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے،ترجمان کالعدم تحریک طالبان
کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے جبکہ ہم مذاکرات کو سیاسی جنگی ہتھیار کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔
نامعلوم مقام سے جاری ایک بیان میں شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں
امریکی ریاست فلوریڈا کی جیل میں دھماکے سے 2 قیدی ہلاک، 150 سے زائد زخمی
پینساکولا: امریکا کی جنوب مغربی ریاست فلوریڈا کی ایک جیل میں دھماکے سے 2 قیدی ہلاک جب کہ جیل کے عملے سمیت 150 سے زائد قیدی زخمی ہوگئے۔
حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو سہارا دیں گے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اختلافات کے باوجود جمہوریت کی گاڑی چلنی چاہیئے۔ حکومت کو گرانے کی کوشش کی کی گئی تو ہم اسے سنبھالنے کی کوشش کریں گے
فریقین سنجیدہ نہیں اس لئے مذاکرات سے الگ ہونا پڑےگا، مولانا سمیع الحق
پشاور: جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ فریق مذاکرات میں سنجیدہ نہیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگارہےہیں،ایسی صورت میں ہمیں مذاکرات سے الگ ہونا پڑےگا۔
کراچی میں کارکنوں کی لاشیں ملنے پر ایم کیو ایم کا کل یوم سوگ کا اعلان
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے گزشتہ روز 4 کارکنوں کی لاشیں ملنے پر کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کی پاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بھی جاری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
یومِ مئی اور آج کا عہد۔۔۔ نذ ر مینگل
1886ء میں شکاگو کے محنت کشوں کی آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کیلئے جد و جہد بظاہر معاشی جدوجہد تھی لیکن اپنے جوہر میں یہ نظام کی تبدیلی کیلئے محنت کشوں کی تیاری تھی جس کا آغاز معاشی جدوجہد سے ہوا تھا ۔ 18گھنٹے کے اوقات کار کو آٹھ گھنٹے میں تبدیل کرنے سے محنت کشوں کو وہ وقت میسر آیا
آزاد میڈیا کے خلاف جنگ
حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد ملک میں آزاد میڈیا کے خلاف ایک غیر اعلانیہ جنگ شروع ہوئی ہے ۔ حامد میر پر قاتلانہ حملے کی رپورٹنگ میں جیو ٹی وی نے حدود پھلانگ دی تھیں اور قیاس آرائی اور الزامات کی بنیاد پر فوج اور ڈی جی آئی ایس آئی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس پر سماج کا ایک مضبوط طبقہ بہت زیادہ ناراض نظر آتا ہے
معین یا کھلاڑیوں سے اختلافات نہیں، وقار
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار وقار یونس نے کہا ہے کہ ان کے چیف سیلکٹر اور ٹیم مینیجرمعین خان سے کسی قسم کے اختلافات نہیں۔
سابق ٹیسٹ کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وقار یونس نے بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی سے ملاقات کی