شمالی وزیرستان: سڑک کنارے بم پھٹنے سے تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی: شمالی وزیرستان کی سرحد پر دھماکے میں ایک فوجی افسر سمیت تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے سرکی گیٹ میں دھماکے سے ایک مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ شرپسندوں کی جانب سے راکٹ فائر کئے گئے جو دھماکے سے پھٹ پڑے۔

غداری کیس؛ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نےایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پرویز مشرف اور ان کے وکلا کو دینے سے متعلق فیصلہ 8 مئی تک محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

غیرملکی عسکریت پسندوں کو محفوظ راستے کی تلاش

Posted by & filed under بین الاقوامی.

میرانشاہ: ایک جانب حکومت کی مذاکراتی ٹیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ایک اور ملاقات کے لیے تیار ہے، تو دوسری جانب شمالی وزیرستان میں اور اس کے اردگرد موجودبہت سے غیرملکی عسکریت پسند اپنے مستقبل کو غیر محفوظ خیال کررہے ہیں اور ناصرف وہ اپنے میزبانوں سے اس حوالے سے یقین دہانی چاہتے ہیں، بلکہ دیگر مقامات خصوصاً شام کی جانب منتقلی کے آپشن کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، جہاں وہ اپنے ’جہاد‘ کو جاری رکھ سکیں۔

‘فوج اور اداروں کا یکطرفہ میڈیا ٹرائل بند کیا جائے’

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےفوج اور دفاعی اداروں کے خلاف جاری میڈیا ٹرائل بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد میڈیا ، باعزت اور باوقار دفاعی ادارے ملک کی اہم ضرورت ہیں تاہم دفاعی اداروں کی عزت، وقار اور ان کے احترام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔