مستونگ: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Posts By: روزنامہ آزادی
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کیخلاف ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال
کراچی: ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (س) کی کال پر ہڑتال کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہوگئی۔
کراچی اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کریکر دھماکوں سے گونج اٹھا، شہریوں میں خوف وہراس
حیدرآباد/کوٹری/جامشورو: کراچی، حیدرآباد، کوٹری اور جامشورو سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کئے گئے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دلی ہنوز دور است…… حبیب بلوچ
با الآخرپاکستان کو یہ دن بھی دیکھنا نصیب ہوہی گیا جب ملک میں مکمل طور پر شریفوں کا راج قائم ہے۔ شریفوں کے راج کے قیام کا مطلب ہر گز یہ اخذ نہ کیاجائے کہ مملکت پاکستان میں اب شرافت کا دور دوراہوچکا یا امن، چین و سکون قائم ہوچلا بلکہ میری مراد اوپر سے نیچے اور دائیں سے بائیں یعنی حمکرانی کے ساتوں طبق شریفوں کا راج قائم ہوچکا ہے۔
دہشت گرد ملک کے سب سے بڑے غدار ہیں، بلاول بھٹو زرداری
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر پرسن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بہادری کا دعویٰ کرتے ہیں مگر اپنے شہید فوجیوں کے لئے لڑ نہیں سکتے۔
مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس
اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کے لئے کوئی مشن نہیں سونپا گیا تھا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مولانا سمیع الحق سے… Read more »
پشاور میں اسکیم چوک کے قریب دھماکے سے 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پشاور: اسکیم چوک پرمسافر گاڑیوں کے اڈے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بان کی مون
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں انسداد پولیوٹیم پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ ہے۔
پرویز مشرف کی طبی رپورٹ تیار، کل خصوصی عدالت میں پیش کی جائے گی
راولپنڈی: آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی طبی رپورٹ تیار کرلی ہے جسے جمعہ کو خصوصی عدالت کے رو برو پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے پاک فوج کو تیاری کا حکم دیدیا، ذرائع
اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں پاک فوج کو تیاری کا حکم دے دیا ہے۔