آئے دن ایرانی سرحدی محافظ پاکستان کی سرزمین پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ لوگوں کو ہلاک اور املاک کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ گزشتہ دنوں دہشت گردوں نے ایرانی مسلح دستوں پر حملہ کیا تھا اور سراوان میں 15سرحدی محافظین ہلاک اور پانچ کو یرغمال بنالیا تھا۔
Posts By: روزنامہ آزادی
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ
کراچی(آزادی نیوز)شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔راولپنڈی میں فوج سمیت ساڑھے چھ ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں
مشرف غداری کیس کی سماعت یکم جنوری تک ملتوی
اسلام آباد(آزادی نیوز)پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت یکم جنوری تک ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پر فرد جرم سنائی جائے گی۔ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
مشرف کی درخواستیں مسترد، غداری کا مقدمہ کل سے شروع
اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ان تینوں درخواستوں کے مسترد ہونے کے بعد سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی چوبیس دسمبر کو خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔ پرویز مشرف کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس عدالتی حکم نامے کو چیلنج کریں گے۔
سیاستدانوں کو کوئی استثنا نہیں، این ٹی این نمبرلینا چاہیے، وزیراطلاعات
اسلام آباد(آزادی نیوز)وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ سیاستدانوں کو کوئی استثنا نہیں، این ٹی این نمبرلینا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا کرسکتے ہوں،
ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی از خود تحقیقات نہیں کر سکتے،الیکشن کمیشن
اسلام آباد(آزادی نیوز)الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی از خود تحقیقات نہیں کر سکتے،شکایت کنندہ عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔
کوئٹہ :چہلم امام حسین کے موقع پر 5 ہزارسیکیورٹی اہل کار تعینات ہونگے
کوئٹہ (آزادی نیوز)کوئٹہ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے چہلم کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس کی بندش کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو لیٹر لکھ دیا۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
کراچی(آزادی نیوز) چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک روزہ دبل سواری کے احکامات جاری کردیے گئے۔
ارکان اسمبلی کے ٹیکس گوشواروں میں تضادات کاانکشاف
اسلام آباد(آزادی نیوز) ارکان اسمبلی کے ٹیکس گوشواروں میں تضادات کاانکشاف ہواہے۔قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں منتخب ہونے والے ملک کے47 فیصد سیاستدانوں نے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا
کوئٹہ میں شدید سردی، گیس پریشر میں کمی سے شہری پریشان
کوئٹہ (آزادی نیوز) کوئٹہ میں ایک طرف شدید سردی کی لپیٹ میں ہے تو دوسری طرف سوئی گیس کے پریشر میں کمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔