سبی میں ضلع کونسل کے مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل

Posted by & filed under بلوچستان.

سبی: سبی میں ضلع کونسل کے مخصوص نشتوں پر انتخابات مکمل، پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے سے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے سے شام پانچ بجے تک جاری ر ہا،ڈومکی گروپ نے حسب روایت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی،سبی اتحاد نے خواتین کی ایک نشت پر کامیابی حاصل کی،ڈومکی گروپ کی بھاری اکثریت کی خوشی میں ڈومکی گروپ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ۔

ضلع کونسل کیچ کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی مجموعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: ضلع کونسل کیچ کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی مجموعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب، نیشنل پارٹی دوسری پوزیشن پر جبکہ نیشنل پارٹی اور اتحادی مجموعی طور پر 13 سیٹوں کے ساتھ پہلی، پیپلز پارٹی 11 کے ساتھ دوسری اور بی این پی مینگل اتحادیوں کے ساتھ 8 نشستیں لے کر تیسری پوزیشن پر آگئیں۔

خضدار، ڈسٹرکٹ کونسل انتخابات پی پی اتحادیوں نے 15 اور سہ فریقی جماعت نے 11 نشستیں حاصل کیں

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل،پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادیوں نے پندرہ اور سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتوں بی این پی،جمعیت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی نے گیارہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔

شہید عثمان کاکڑ کے بیانیے اور فکر سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، خو شحال خان کاکڑ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہاہے کہ شہید عثمان خان کاکڑ کے قتل میں ادارے ملوث ہیں، ہم اپنے ملی شہید کے بیانئے سے کسی صورت بھی دستبردار نہیں ہونگے اور ان کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے یہاں حساس اداروں کی مداخلت بند،پارلیمنٹ کو آزاد اور فیصلوں میں خودمختار، آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔

سپریم کورٹ انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد بلوچستان کے کیسز فکس کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے، جسٹس جمال مندوخیل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بینچ اور بار کے درمیان تعلقات انصاف پر مبنی فیصلوں سے مضبوط ہوتے ہیں، وکلا اور ججز اپنے پیشہ ورانہ کام میں لگن محنت اور احساس ذمہ داری کے اصولوں پر عمل کرکے شہریوں کو جلد انصاف فراہم کریں۔

ڈیتھ سکواڈ کو وڈھ میں امن وامان خراب کرنے سے روکا جائے، آغا حسن بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے وڈھ میں ڈیٹھ اسکواڈ کے ذریعے امن وامان کو خراب کیا جارہا ہے ۔

کوہلو،ڈسٹرکٹ کونسل کے مخصوص نشستوں پر انتخابات میں نصیب اللہ مری پینل کو واضح برتری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوہلو:  ڈسٹرکٹ کونسل کے مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں میر نصیب اللہ مری پینل کی واضح برتری، ڈسٹرکٹ چیئرمین کے لئے میر نثار احمد مری کی راہیں ہموار۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ کونسل کے ہونے والے انتخابات میں 23 یونین کونسلوں کے چیئرمینز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ کا انعقاد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوہلو میں کیا گیا جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔