جی ڈی اے کی جانب سے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ دیدی گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے گوادر یونیورسٹی کے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ فراہم کردی۔ اسکالرشپ کا چیک انچارج فنانشل ایڈ اینڈ اسکالرشپ یونیورسٹی آف گوادر شہک علی نے وصول کی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جی ڈی اے گوادر سے تعلق رکھنے والے پانچ ضرورت مند طلبہ و طالبات کی ڈگری مکمل ہونے تک سمسٹر فیس ادا کرتی رہیگی۔

کراچی کا میئر کون ہوگا؟ انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں تقریباً 303 منتخب افراد… Read more »

آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت کے ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہدف قرار

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے ٹھوس روابط میں تبدیل کرنا ہمارا ہدف ہے، ترجیحی تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے ، توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ بات چیت کروں گا۔

طوفان آج کیٹی بندر کے قریب گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

محکمہ موسميات نے بائپرجوائے سے متعلق نيا الرٹ جاری کردیا۔ بائپر جوائے کراچی سے 275، ٹھٹھہ سے 285 اور کيٹی بند سے 200 کلوميٹرکی دوری پر ہے۔ طوفان آج کیٹی بندر کے قریب گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان،بلوچستان ساحل سے خطرہ ٹل گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کا بلوچستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا خطرہ تو ٹل گیا ہے لیکن طوفان کے سبب 10 سے 20 فٹ اونچی سمندری لہریں پیدا ہونے کا امکان موجود ہے اس علاوہ ساحلی علاقوں میں تیزی ہواں کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،وزیراعلیٰ کی ہدایت

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں کیسکو پی ایچ ای اور واسا سے متعلق عوامی مسائل اور انکے حل کے جائزہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، اراکین اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، میر اکبر مینگل، احمد نواز بلوچ، زابد ریکی، میر یونس عزیز زہری، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی، سی ای او کیسکو عبدالکریم جمالی، ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

بلوچستان کا روشن مستقبل تعلیم سائنس ٹیکنالوجی اور ریسرچ کے امکانات سے وابستہ ہے،رؤف بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  سیکرٹری تعلیم عبدالرف بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان اور بلوچستان کا روشن مستقبل تعلیم سائنس ٹیکنالوجی اور ریسرچ کے امکانات سے وابستہ ہے جدید اعلی اور معیاری تعلیم کے ذریعے ہی قومی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اس لئے ہر سطح کے نصاب کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنا ناگزیر ہے جو ایک مستقل مشق اور مقدس فرض ہے۔